لاکھوں کا نقصان ہوگیا! چور دکان سے سلے سلائے عید کے کپڑے لے کر بھاگ گئے.. درزی پریشان
رمضان کے مہینے میں جہاں درزی حضرات کے نخرے آسمان سے باتیں کررہے ہوتے ہیں وہیں عید کے قریب آتے ہی کپڑے جلدی تیار کرنے کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے
البتہ حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ہم درزی بھائیوں کے لئے صرف دعا ہی کرسکتے ہیں۔
لاکھوں کا مال چوری ہوگیا
اسلام آباد کے علاقے جی 7 کی ایک دکان میں سحری کے وقت درزی کپڑے سینے میں مصروف ہی تھے کہ اچانک
چوروں نے دکان میں داخل ہو کر درزیوں کو یرغمال بنا لیا اور دکان سے 240 سلے سلائے جوڑے چرا لیے۔ درزی عبدالرزاق کے مطابق چوروں نے 2 موبائل اور نقدی بھی چرائی
حکومت مدد کرے
عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ چوری ہوئے جوڑوں کی مالیت تقریباً 7 لاکھ بنتی ہے جس کے لئے اب وہ حکومت وقت سے اپنے نقصان کی بھرپائی کے لئے مدد کے طالب ہیں۔