in

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔۔ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا، آگے ذمہ داریاں کون نبھائے گا؟

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔۔ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا، آگے ذمہ داریاں کون نبھائے گا؟

آج کے دن کی ایک اور بڑی خبر سیاست کے میدان سے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم کے منصب پر نہیں رہے۔

‏رپورٹ کے مطابق عمران خان کل نگراں وزیراعظم کے لیے نام اپوزیشن لیڈر کو بھجوائیں گے۔

واضح رہے آج صبح صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے بعد کابینہ تحلیل کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کابینہ کے نوٹیفیکشن کو شئیر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہی قاعدہ اور قانون ہے۔ اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے آنے تک، جناب عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران کو امریکہ تو کیا دنیا کی کوئی طاقت خرید نہیں سکتی ۔۔ سابق آرمی جنرل حمید گُل کے وہ تاریخی الفاظ جو حکومت کے سرپرائز کے بعد ایک مرتبہ پھر وائرل

8 ماہ میں 3 میتیں دیکھیں، یوں لگتا ہے خُدا نے جنازے اُٹھانے کیلئے جوان کیا ۔۔ کچھ ایسے دلخراش لمحات جو انسان کو خُدا سے جوڑ دیتے ہیں