”عمران خان کی تقریر کے بعد 3 وزراءنے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں “حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کے 3 وزراءنے اپوزیشن سے رابطہ کر لیاہے جن میں سے ایک تو اپوزیشن کے قدموں میں جا پڑے ہیں کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ۔
نجی ٹی وی” جیونیوز “کے پروگرام میزبان نے حامدمیر سے سوال پوچھا کہ عمران خان کی تقریر سننے کے بعد منحرف رہنماﺅں اور اتحادیوں میں کوئی ہلچل ہوئی ہے ؟ سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے
کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر سن کر بہت ہلچل ہوئی ہے ، ویسی ہی ہلچل ہوئی ہے جیسے آپ کے دل میں بجلی کے بل دیکھ کر ہوئی ہو گی ۔
حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سننے کے بعد ان کے وزیروں کے دلوں میں بہت ہلچل ہوئی ہے کہ وزیراعظم نے یہ کیا تقریر کی ہے ،
تقریر کے بعد 3 وزراءنے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے ، ایک وفاقی وزیر جو بہت سخت لہجے میں حکومت کا دفاع کرتے ہیں ، نے بھی اپوزیشن سے رابطہ کیاہے
اور کہاہے کہ خدا کیلئے ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ،( ن) لیگ نے کہاہے کہ ہم آپ کی درخواست پر غور کریں گے ،( ن) لیگ نے وزیر کو جے یو آئی ایف کے حوالے کر دیاہے ،
جبکہ باقی 2 کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ، ایک وفاقی وزیر اپوزیشن کے قدموں میں جا گرے ہیں ۔