روسی ٹرک ڈرائیور کی بیٹی تو پہنچی ہوئی چیز نکلی! کس طرح امریکیوں کو لاکھوں ڈالر کا چونا لگادیا؟
روسی ٹرک ڈرائیور کی بیٹی تو پہنچی ہوئی چیز نکلی! کس طرح امریکیوں کو لاکھوں ڈالر کا چونا لگادیا؟
نیو یارک (نیوز ڈیسک ) امریکہ میں خود کو امیر زادی ظاہر کرکے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے والی روسی نژاد جرمن حسینہ کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق 31 سالہ اینا ڈیلوی سوروکن نے سنہ 2016 اور 2017 میں نیو یارک کے ایلیٹ طبقے کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا۔ ملزمہ خود کو امیر زادی ظاہر کرتی تھی حالانکہ وہ
ماسکو کے قریبی علاقے کے ایک ٹرک ڈرائیور کی بیٹی ہے۔اینا سوروکن کو امریکہ میں چار سے 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اسے فروری 2021 میں اچھے رویے کی وجہ سے جیل سے رہا کردیا گیا۔
اگلے ہی مہینے اسے ویزے کی مدت سے زائد قیام کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اب اسے جرمنی ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اینا نے خود کو 60 ملین ڈالر مالیت کے اثاثوں کی وارث ظاہر کرکے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا
۔ اس نے نیو یارک کے ہوٹلوں میں کریڈٹ کارڈز پر قیام کیا اور کبھی ادائیگی نہیں کی۔ نیو یارک جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اینا نے دو سالوں کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ 75 ہزار ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔