in

’’پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا پھر ووٹ‘‘ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی نے بڑا اعلان کر دیا

’’پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا پھر ووٹ‘‘ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ تحریک انصاف نے منحرف ہونے والے 14 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ان حالات میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان بڑا بیان جاری کر دیا ہے۔

اُنہوں نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا۔ایم این اے فضل محمدخان نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنیسے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے

کہ عمران خان کا وفادار تھا اور رہوں گا۔فضل محمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ اپو زیشن کی طرف سے رابطے کی بات اورہے ووٹ دینا

الگ بات ہے ووٹ فروخت کرنا ایسا ہے جیسے اہلخانہ کو فروخت کیاجائے ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کوفروخت کروں گا۔

دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کراچی سے ایم این اے عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ایک مشکل وقت ہے حق اور باطل کی جنگ ہے

اس مشکل وقت میں ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہماری جانیں بھی اپنے قائد اور پاکستان کے لیے حاضر ہیں،

لعنت بھیجتا ہوں ان ضمیر فروشوں پہ جنہوں نے ضمیر بیچ کر پیسے لیے عہدوں یا مستقبل کی سیاست کے خاطر انہوں نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیگی کارکنان تیاریاں پکڑ لیں ؟ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ن لیگ نے بڑی خبر بریک کر دی

چوہدری نثار بھی بنی گالہ پہنچ گئے ، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، اپوزیشن اتحاد میں کھلبلی مچ گئی