in

دِل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے!!! وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

دِل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے!!! وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے اب قومی اسمبلی کا اجلاس بالایا جانا باقی ہے

جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ۔ بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں۔

وہ میڈیا پر نہیں آتے۔جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نا اہل ہو جائے گا۔ ناراض حکومتی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر ،محمد افضل،ڈھاندلہ ،سمیع گیلانی ،غلام محمد لالی،رمیش کمار ،سید مبین احمد ،ساجدہ زاولفقار ،عندلیب عباس ،باسط بخاری خواجہ شیراز محمود ودیگر شریک تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے

جس کا میں ماہر ہوں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے۔ فوج چوروں کےٹولے ساتھ نہیں جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا۔

اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔

مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سخاوت کا ایک سچا واقعہ جانیے ایک اہم واقعہ

قسمت کی دیوی مہربان، غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانئے