in

قسمت کی دیوی مہربان، غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانئے

قسمت کی دیوی مہربان، غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانئے

قسمت کی دیوی مہربان، غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)غبارے بیچنے والی لڑکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ انٹرنیٹ پر اسٹار بن گئی۔ایک بار جب لوگ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کسی کو پسند کر لیں تو پھر راتوں رات اس کی قسمت بدل جاتی ہے ’’کچا بادام‘‘ والے بھوبن اس کی تازہ مثال ہیں۔

چند روز قبل انٹرنیٹ پر ایک 60 سالہ مزدور کا راج رہا جو لمحے بھر میں ایک ہائی کلاس ماڈل بن گیا، اب ایسا ہی کچھ غبارے بیچنے والی لڑکی کے ساتھ ہوا جو اپنے گلیمرس میک اوور کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔لڑکی کا تعلق راجستھانی خاندان سے ہے اور وہ کیرالہ کی سڑکوں پر غبارے بیچ کر روزی کماتی ہے،

ایک دن ایک فوٹوگرافر کی نظر اس لڑکی پر پڑی اور پھر جب اس نے لڑکی کو صحیح لباس پہنایا اور میک اپ کیا تو اس کی شکل بالکل بدل گئی جب کہ لوگوں کو لڑکی کا میک اوور اتنا پسند آیا کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو نامی غبارے بیچنے والی لڑکی کو اس وقت دیکھا جب وہ بازار میں غبارے بیچ رہی تھی۔غباروں کی روشنی کے بیچ میں کھڑی لڑکی کی خوبصورت شکل دیکھ کر اسے اس میں کچھ خاص بات نظر آئی اور فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچ لی۔جیسے ہی اس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لڑکی کی تصویر شیئر کی تو وہ وائرل ہوگئی اور یہیں سے لڑکی کی قسمت بدل گئی۔

فوٹوگرافر نے کسبو کے گھر والوں سے اس کے میک اوور فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا اور ریمیا نامی اسٹائلسٹ کی مدد سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا

جس میں وہ ساڑھی پہن کر ماڈل سے کم نہیں نظر آرہی، اس کی کچھ اور گلیمرس تصویریں بھی وائرل ہو چکی ہیں اور لوگ اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دِل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے!!! وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

امریکی ڈاکٹر کے قبول اسلام کاحیران کن واقعہ