خاتون کے نازک حصے سے 6 کروڑ کی ہیروئن برآمد، کیپسول نکالنے میں ڈاکٹرز کو کتنے دن لگ گئے؟ جان کر آپ بھی دنگ رفہ جائیں گے
جے پور (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون کے نازک حصے اور پیٹ میں چھپائی گئی چھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ نیوز 18 کے مطابق خاتون سوڈان کی شہری ہے جو شارجہ سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ پر خاتون کی تلاشی لی گئی تو
جے پور (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون کے نازک حصے اور پیٹ میں چھپائی گئی چھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
نیوز 18 کے مطابق خاتون سوڈان کی شہری ہے جو شارجہ سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ پر خاتون کی تلاشی لی گئی تو اس کے جسم میں منشیات کی موجودگی کا پتا چلا۔
کسٹم حکام نے خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جسم میں چھپائے گئے 88 کیپسول نکالے گئے۔
ڈاکٹرز کو خاتون کے جسم میں سے منشیات کے کیپسول نکالنے میں 11 دن لگے۔ڈاکٹرز کے مطابق ملزمہ نے اپنے نازک حصے اور پیٹ میں یہ کیپسول چھپا رکھے تھے۔ ہیروئن کے ان کیپسولز کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیٹ میں رکھا گیا تھا
کیونکہ اگر ان میں سے ایک بھی پھٹ جاتا تو خاتون کی موت واقع ہوجاتی ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ملزمہ کے جسم میں نو گرام ہیروئن موجود تھی جو کہ جان لیوا ہوسکتی تھی تاہم اسے بروقت طبی امداد دے کر بچالیا گیا۔