سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ ٹیوشن پڑھانے گھر آنے والے استاد سے کورٹ میرج کرلی
سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ ٹیوشن پڑھانے گھر آنے والے استاد سے کورٹ میرج کرلی
راجستھان کے بھرت پور میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹیچر سے ٹیوشن پڑھنے والی لڑکی کو اپنے سے دوگنی عمر کے ٹیچر سے پیار ہوگیا
اور اس نے گھر سے بھاگ کر ٹیچر کے ساتھ کورٹ میں شادی کرلی۔ پورا معاملہ بھرت پور کے جنوتھر کا ہے، جہاں ایک کالج میں 40 سال کا ٹیچر ٹیوشن میں لڑکی کو انگلش پڑھاتا تھا۔ ٹیچر سے پیار کرنے والی لڑکی سونیا گریجویشن
کے بعد بی ایڈ (B.Ed) کی تیاری کر رہی تھی۔ چار سال سے زیادہ وقت سے لڑکی ٹیچر ستویر کے یہاں ٹیوشن پڑھ رہی تھی اور ٹیوشن کے دوران ٹیچر سے نزدیکیاں بڑھیں اور دونوں میں پیار ہوگیا۔ ٹیچر ستویر روزانہ ندبئی سے لڑکی کو ٹیوشن
پڑھانے کے لئے گاوں جاتا تھا۔تقریباً ایک سال پہلے ستویر نے کالج میں پڑھانا بند کردیا تھا۔ اس کے بعد ٹیچر سونیا کو پڑھانے کے لئے اس کے گھر جایا کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیا۔ کافی وقت کے بعد لڑکی سونیا اپنی بوا (پھوپھی) کے
یہاں رہنے کے لئے بھرت پور آگئی۔ یہاں آنے کے بعد دونوں نے بھاگنے کا فیصلہ کرلیا اور جنوری مہینے میں ستویر لڑکی سونیا کو بھگا کر اجمیر لے گیا، جہاں دونوں نے
پشکر میں کورٹ میرج کرلی۔