in

مسلم لیگ (ن) کو بڑی مشکل کا سامنا! مریم نواز کے منہ سے ’سچ ‘ نکل گیا، حیران کُن صورتحال پیدا

مسلم لیگ (ن) کو بڑی مشکل کا سامنا! مریم نواز کے منہ سے ’سچ ‘ نکل گیا، حیران کُن صورتحال پیدا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مریم صاحبہ کے منہ سے آدھا سچ نکل گیا۔معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرویو میں مریم صاحبہ نےمان لیا کہ وہ اور اُن کے والد اس لیے چپ تھے کیونکہ شہباز شریف ڈیل

کرنے کی کوشش کررہے تھے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ پہلا آدھا سچ ہے جو مریم صاحبہ کے منہ سے نکلا ہے جبکہ آدھا سچ ابھی باقی ہےکہ مریم صاحبہ نے خود ڈیل کی کیا کیا کوششیں کی ہیں، یہ کہانی پھر سہی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شہباز شریف والد کی طرح ہیں، کوئی اختلاف نہیں، ہم پر کوئی الزام نہیں تھا اسی لیے اقامے کا سہارا لیا گیا۔

انٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کی دل کی سرجری ہوگی اور کوئی خطرہ نہ ہوا تو وہ وطن واپس آجائیں گے، نواز شریف لندن میں علاج کرارہے ہیں، اسپتال میں داخل کرانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بالکل واضح ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ س وقت حکومت اور اپوزیشن کا ایک مقابلہ جاری ہے ، موجودہ سورتحال میں مسلم لیگ ن کی بڑی حکمت عملی یہ ہے کہ میڈیامیں اپنے دوست کالم نگاروں ، اینکر پرسنز، اور صحافیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑانے کی کوشش کررہی ہے ،

جس کے لیے ظاہر کیا جائے گا کہ جیسے حکومت کا حامی میڈیا یہ بتانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کا جھگڑا ہے، اور حکومت ن لیگ کو لڑوا رہی ہے۔سمیع ابراہم کے مطابق مسلم لیگ ن کی منصوبہ سازی میں ایک بات یہ ہے کہ میڈیا کو بطور خاص استعمال کیا جائے، اور جس کے ذریعے بتایا جائے کہ بہت بڑا جلسہ ہوگا،

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اثر میڈیا نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے، جہاں ابھی یہ خبریں چل رہی ہیں کہ رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جب کہ جلسے کے دن خاص طور پر یہ دکھایا جائے گا کہ لوگوں کی بہت زیادہ تعداد اس میں شریک ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جن کنواروں کی شادی نہیں ہو رہی!!! شادی اور رشتے کے لئے 1400 سال پرانا وظیفہ، فوراً شادی کے بندھن میں بندھ جاؤ گے

بجلی کی قیمت میںفی یونٹ 5روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی؟