جن کنواروں کی شادی نہیں ہو رہی!!! شادی اور رشتے کے لئے 1400 سال پرانا وظیفہ، فوراً شادی کے بندھن میں بندھ جاؤ گے
جن کنواروں کی شادی نہیں ہو رہی!!! شادی اور رشتے کے لئے 1400 سال پرانا وظیفہ، فوراً شادی کے بندھن میں بندھ جاؤ گے
لاہور: (ویب ڈیسک) آج آپ کو 27 رجب کی رات یعنی شب معراج کیلئے خاص وظیفہ بتاؤں گا۔ یہ وظیفہ خاص ان حضرات کیلئے ہے جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کو اچھا رشتہ نہیں مل رہا ہے
خواہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی۔یہ عمل کوئی بھی عاقل انسان اپنے لیے کرسکتا ہے ۔ یا ایسے والدین جو اپنی اولاد کیلئے پریشان ہیں کہ ان کی شادی نہیں ہورہی تو والدین بھی اپنی اولاد کیلئے کرسکتے ہیں۔
وظیفہ بتانے سے پہلے میری آپ سے گزارش ہے کہ ایک بار درود شریف پڑھ کے کرونا وائرس کی وبا جو آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اس سے چھٹکارے کیلئے اللہ سے دعا کریں اور جو بھی اس مرض می مبتلا ہیں ان کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔رجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے ۔
اہل عرب اس مہینے کو اللہ تعالیٰ کا مہینہ کہتے ہیں۔ اس رات رسول اللہﷺ کو معراج کروائی گئی ۔ اس ماہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت ومغفرت انڈیلتا ہے ۔اس ماہ میں پانچ راتیں بہت افضل ہیں:پہلی شب، درمیانی شب اور آخری تین راتیں۔ اس ماہ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں:پاک ہے وہ ذات جو اپنے خاص بندے کو راتوں رات لے گئی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک ۔
جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سنتا اور دیکھتا ہے۔امام مسلم نے حضرت انس ؓ سے روایت کی ہے کہ :میرے پاس ایک براق لایا گیا جو سفید رنگ کا تھا وہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں اتنا تیز رفتار تھا
کہ جتنی دور انسانی نظر پڑتی ہے۔ اتنی دور اس کا ایک قدم پڑتا تھا۔میں اس پر سوار ہوگیا اور بیت المقدس آیا ۔ پھر اسے اس پتھر سے باندھا جس پتھر کے ساتھ دیگر انبیاء کرام باندھتے تھے ۔ ان کی میں نے امامت کی اس کے بعد ہم آسمان پر پہنچے اور ہر آسمان پر انبیاء کرام سے ملاقات ہوئی سبھی نے مجھے دعائیں دیں۔
اس رات کی جتنی بھی فضیلت بیان کی جائیں وہ کم ہیں۔ یہ عمل شب معراج یعنی ستائیویں رجب المرجب رات کا ہے ۔ بہت ہی مجرب عمل ہے لڑکا یا لڑکی اپنے لیے کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں یا والدین اپنی اولاد کیلئے کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ اس وظیفہ کی یہ بھی خوبصورتی ہے کہ پسند کی شاد ی کرنا چاہتے ہیں اور اس لڑکی یا لڑکے کے والدین نہیں مان رہے یہ عمل پھر بھی آزمودہ ہے ۔27رجب کی رات عشاء کے بعد دو رکعت نماز نفل ادا کرنی ہے ۔ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آپ نے 21مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے ۔ اور سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لینا ہے ۔
درود شریف پڑھنے کے بعد 500مرتبہ آیت کریمہ پڑھنا ہے ۔ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنا مقصد بیان کرنا ہے۔انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے ایک ہفتے کے اندر اندر اچھا رشتہ مل جائیگا۔ جب آپ دعا کریں تو دھیان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کی طرف رکھیں۔ ہم دعا کرتے وقت دھیان دنیاوی کاموں کی طرف رکھتے ہیں جس کیوجہ سے عمل نہیں ہوگا۔