in

بجلی کی قیمت میںفی یونٹ 5روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی؟

بجلی کی قیمت میںفی یونٹ 5روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی؟

بجلی کی قیمت میںفی یونٹ 5روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ابہام موجود ہے کہ کمی کس مد میں کی

جائے گی۔اس حوالے سے ابھی تک نیپرا نے بھی کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہونے والے اضافہ کو عوام پر لاگو نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔

قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔حکومت ہرماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی

۔پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے،بھارت میں 260 روپے لیٹر پٹرول ہے۔ اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں۔ وزیر اعظم نےاعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے ہو گئی۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی، جس سے فی لیٹر قیمت 144 روپے 15 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 1 روپے کمی سے 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 66 پیسے کمی سے 118 روپے 31 پیسے کا ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسلم لیگ (ن) کو بڑی مشکل کا سامنا! مریم نواز کے منہ سے ’سچ ‘ نکل گیا، حیران کُن صورتحال پیدا

14سالہ بیٹے نے باپ سے صرف 1000 روپے ادھار لے کر 6 ماہ کے اندر 45 کروڑ روپے کما لیے، مگر کیسے؟ جانئے