کیا آپ کو معلوم ہے۔۔یہ بچہ کون ہے جس کے ساتھ عمران خان سیلفی لے رہے ہیں،حیرت کے جھٹکے لیے تیار ہو جائیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرانی یادیں بھلانے سے بھی نہیں بھلائی جاتیں ، بلکہ یادیں ہمیشہ انسان کے ساتھ رہتی ہیں۔ بالکل اسی طرح آج تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی بچے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وزیرِ اعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں عمران خان ایک دورے پر اپنی پارٹی کے کارکنان کے ہمراہ بیٹھے ہیں
اور ایک بچہ آکر اُن کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے تو وہ اُس کا موبائل لے کر خود بچے کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔ عمران خان کی اس پرانی ویڈیو کو جوکہ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے
صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں اور حقیقت میں ملک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں اقتدار میں آنے پر ٹیم اچھی نہیں ملی۔
کچھ صارفین نے عمران خان کی حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر تنقید بھی کی ہے۔ دوسری جانب جسٹس فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کےتفصیلی فیصلے پر جسٹس یحیٰ آفریدی کے اضافی نوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا
کہ جسٹس یحیٰ آفریدی کے اضافی نوٹ میں بتایا گیا کہ سابق مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر اور وزیرِ قانون فروغ نسیم نے غیر قانونی کام کیا ،
لیکن اس اضافی نوٹ سے وزیراعظم عمران خان کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ‘خبر ہے’
میں تجزیہ کار طاہر ملک نے سوال کیا کہ جب سپریم کورٹ کے جج نے فیصلے میں لکھا ہو کہ وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور وزیر قانون فروغ نسیم نے غیر قانونی کام کیا ہے۔