in

’’دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے‘‘ چینی صدر شی جن پنگ نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

’’دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے‘‘ چینی صدر شی جن پنگ نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) سال نو 2022 کے موقع پر صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں بے حد مضبوط لہجے میں اعلان کیا”ہم دل و جان سے سرمائِی اولمپکس کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ دنیا چین کی جانب دیکھ رہی ہے اور چین تیار ہے ۔”چینی میڈ یا کے مطا بق یجنگ سرمائی

اولمپکس اور پیرا لمپکس کا کامیاب انعقاد چین کی جانب سے عالمی برادری کے ساتھ کیا جانے والا ایک مضبوط عہد ہے جس کی تکمیل کے لیے 2017 سے 2022 تک،

گزشتہ پانچ سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ مرتبہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بڑے ایونٹ سے متعلقہ تحقیقات کیں

اور اہم ہدایات دیں۔ اس دوران انہوں نے مختلف مواقع پر سرمائی اولمپک وینیوز کی تعمیر اور شہر کی ترقیاتی ساکھ کو بڑھانے کے لیے واضح ہدایات دیں۔جنوری 2017 میں ، پہلی مرتبہ معائنہ کرتے ہوئے

صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ کھیلوں کے وینیوز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چینی عناصر اور مقامی خصوصیات کی عکاسی بھی کی جانی چاہیئے تاکہ یہ شہر کی نئی پہچان بن جائے۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے جنوری 2021 میں اپنے دوسرے معائنے کے دوران ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرالمپک وینیوز کی تزئین و آرائش اور تعمیر میں زیادہ سے زیادہ چینی عناصر شامل کیے جائیں ، اس سے ہمارے ثقافتی اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ جبکہ جنوری 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے تیسری مرتبہ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول کا دورہ کیا۔

یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس وینیوز میں واحد نو تعمیر شدہ آئس وینیو ہے۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن اور انتظام میں مزید چینی عناصر کو شامل کرنا ہو گا

تاکہ یہ چینی ثقافت کی منفرد دلکشی اور چین میں برف کے کھیلوں کی ترقی کی منظر کشی کرنے والا اہم دریچہ بن جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس ۔۔جب عوام فیصلہ کرتی ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے؟ حکومت کو بڑا جھٹکا شاندار خوشخبری آ گئی

آجکل کے جدید سمارٹ موبائیلز میں بیٹری، فو ن کے اندر فکس کیوں ہوتیں ہیں؟وہ وجہ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں