in

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3.68 فیصد تک ریکارڈاضافہ، اوگرا بھی میدان میں آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3.68 فیصد تک ریکارڈاضافہ، اوگرا بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81.22 ڈالر فی بیرل ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ذرائع کا کہنا ہے

کہ 16 جنوری کو مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کے تعین کے لیے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ 11 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں

میں اضافے کا رجحان رہا جس کے باعث مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 جنوری کو بھجوائے گا

جبکہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 جنوری کو کیا جا ئے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کے 100 خوبصورت مردوں‌ کی فہرست جاری ، ان میں سے پاکستانی کتنے ہیں اور کس نمبر پر ہیں ؟جانئے

عوام کو اب بجلی کا بل نہیں دینا پڑے گا حکومت کا بڑا پلان سامنے آگیا