in

تحریک انصاف 5 سالوں میں پچھلی حکومتوں کا کتنا قرضہ واپس کرے گی؟؟؟تہلکہ خیز خبر

تحریک انصاف 5 سالوں میں پچھلی حکومتوں کا کتنا قرضہ واپس کرے گی؟؟؟تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ،تحریک انصاف پانچ سالوں میں 55ارب ڈالر قرض واپس کرے گی،

ن لیگ نے پانچ سال میں 27ارب ڈالرقرض واپس کیا،قرض سابقہ حکومتوں نے لیاہم واپس کررہے ہیں، سوال اپوزیشن سے ہوناچاہیے ۔اور منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

سینیٹ کااجلاس چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔جس میں قائد ایوان نے انکشاف کیا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو جن قرضوں کی دلدل میں دھکیلا

وہ سب کے سامنے ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سالوں میں 55ارب ڈالر قرض واپس کرناہے ،ہم تین سال کے اندر 29ارب ڈالر قرض واپس کرچکے ہیں

،مسلم لیگ ن کی گذشتہ پانچ سالہ حکومت نے 27ارب ڈالر واپس کئے ہیں،تحریک انصاف نے اس سال 12.2ارب ڈالر قرض واپس کرناہے اور اگلے سال قرض کے مزید 12.5ارب ڈالر واپس کرنے ہیں،

یہ سابقہ حکومت کی طرف سے لیے ہوئے قرضے ہیں ،اس سب کے بعد اب سوال تو آپ سے کرنا ہے، آپ نے یہ قرضے لیے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ، اعلان کر دیا گیا

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز, پیٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی