in

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز, پیٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز, پیٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز, پیٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہو گئی۔ نجی ٹی وی نیو ٹی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہو گئی ہے،

ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کی بڑی کمی نوٹ کی گئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں دریافت کیا گیا ہے۔

قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔اس طرح صرف ایک ہی روز میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں ترین کمی ہوئی ہے جو دس فیصد تک ہے۔ دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف 5 سالوں میں پچھلی حکومتوں کا کتنا قرضہ واپس کرے گی؟؟؟تہلکہ خیز خبر

کیا مہنگائی کا نیا طوفا ن آنے والا ہے ؟ بجلی مزیدکتنے روپے مہنگی ہورہی ہے؟ ہوشربا اعداد شمار پیش