in

’ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا

’ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2002ءمیں اپنے تجویز کردہ اقدام برائے امن کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔ عرب نیوز ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ المعلمی کا کہنا تھا

کہ ”ہم اس مجوزہ اقدام پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل کے منتظر ہیں۔ جونہی اسرائیل اس پر عملدرآمد کرے گا، سعودی عرب کے ساتھ اس کے تعلقات نارمل ہو جائیں گے۔ سعودی عرب اپنے تجویز کردہ اس اقدام پر اب بھی پوری طرح کاربند ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

“ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کی گئی اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ 1967ءکے بعد اسرائیل نے جن عرب علاقوں پر قبضہ کیا ہے،

وہ ان علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرے گا اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی۔المعلمی کا کہنا تھا کہ ”اگر اسرائیل اس اقدام پر رضامند ہوتاہے اور اس پر عمل کرتا ہے

تو صرف سعودی عرب ہی نہیں، پوری مسلم دنیا، اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 ممالک اسے تسلیم کر لیں گے۔“ ان کا کہنا تھا

کہ وقت غلط کو درست ثابت نہیں کر سکتا۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ غلط ہے اور اس قبضے کو جتنا بھی وقت گزر جائے،

وہ غلط ہی رہے گا۔ مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے کے لیے اسرائیل کو ان علاقوں سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔“

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”96 سالوں سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے والے بزرگ ماشااللہ“

دورہ بھارت کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں نے بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے سامنے کیا کہہ کر گانا گانے سے انکار کر دیا تھا ؟ انوکھا تاریخی واقعہ