in

سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، وفاقی وزیر فوادچودھری

سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، وفاقی وزیر فوادچودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے ، الیکٹرانک مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن اپنی شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤقف کو ہی آگے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے ، الیکٹرانک مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن

اپنی شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤقف کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے خود آئندہ انتخابات کے لیے مشینیں مانگی ہیں،

جنوری سے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت سے متعلق اخراجات حکومت اٹھائے گی،انڈیکس کے مطابق ٹماٹر، چکن، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ، چینی اور آٹے

کی قیمتوں میں استحکام رہا،ہمارے شور مچانے کے بعد سندھ حکومت نے تھوڑی بہتری کی تھی ، اب بھی آٹا مہنگا ہے، حکومت سندھ قیمتیں کنٹرول کرے ،تمام شہروں میں سبزڈائزڈ گیس ہے اور اس کا بوجھ ان 78 فیصد لوگوں پر آرہا ہے

جن کے پاس گیس نہیں اور وہ بڑے شہروں میں رہنے والے 28 فیصد لوگوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ملک میں ہر سال 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے اور اگلے چند سالوں میں یہ ختم ہوجائے گی،گیس سلنڈر کے حوالے سے جامع پالیسی لارہے ہیں۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ’الیکٹرانک مشین کا معاملہ 2012 میں سب سے پہلے آصف علی زرداری نے اٹھایا تھا، اس کے بعد 2016 میں اس پر بات چیت ہوئی اور نواز شریف کی حکومت نے 2017 میں الیکشن کمیشن کو اس پر ایک جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی شرائط پر مبنی ایک ٹینڈر جاری کرے تاکہ ساری دنیا میں جہاں ای وی ایم مشین بنتی ہیں وہ کمپنیاں ان سے رابطہ کریں گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤقف کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن نے خود آئندہ انتخابات کے لیے مشینیں مانگی ہیں۔گوادر کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے وہاں کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے،

جبکہ وزیر اعظم اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کئی گنا زیادہ گوادر میں پینے کے پانی پر خرچہ کیا گیا ہے، 700 ارب روپے کے سدرن بلوچستان منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں جس میں 560 ارب روپے خالصتاً وفاق دے گا، اس کے باوجود اگر مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو تحقیقات کی ضرورت ہے، دونوں وزرا وہاں جاکر اس کا جائزہ لیں گے اور وزیر اعظم کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں جو تیسرا اہم ایجنڈا زیر غور آیا وہ مہنگائی کا ہے، مسلسل تیسرے ہفتے حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) نیچے جارہا ہے اور قیمتوں میں کمی کا عمومی رجحان دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری سے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت سے متعلق اخراجات حکومت اٹھائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈیکس کے مطابق ٹماٹر، چکن، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دالیں درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس وقت بھی پاکستان، ایشیا کے دوسروں ممالک سے بہتر ہے اور بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت ایشیا کے تمام ممالک سے سستا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے یہاں بس چائے مہنگی ہے، اس کے علاوہ تمام چیزیں سستی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس صرف کراچی اور حیدر آباد کا مسئلہ ہے، کراچی میں اس وقت ایک ہزار 300 سے زائد قیمت پربیس کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے، ہمارے شور مچانے کے بعد سندھ حکومت نے تھوڑی بہتری کی تھی لیکن اب بھی آٹا مہنگا ہے، اسی طرح ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے کراچی میں چینی کی قیمت بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر پارہی لہٰذا ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ کنٹرول کو بہتر کرے۔کسانوں کے لیے فرٹیلائزر کے معاملے سے متعلق انہوںنے کہاکہ گیس بحران کے باوجود جتنی اچھی طرح اس حکومت نے فرٹیلائزر کے معاملے کو حل کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پچھلے سال ہماری پانچ بمپر فصلیں پیدا ہوئیں جس کے باعث کسانوں کو 400 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، اس وقت میں یوریا کی قیمت 10 ہزار روپے سے زائد ہے، پاکستان میں ایک ہزار 700 روپے کے سرکاری ریٹ پر تھیلا مل رہا ہے اور جہاں بلیک میں ملنے کی شکایت ہے وہاں بھی 2 ہزار 200 روپے کا تھیلا مل رہا ہے۔ملک میں گیس کے بحران کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں 28 فیصد لوگوں کا بوجھ 78 فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں، تمام شہروں میں سبزڈائزڈ گیس ہے اور اس کا بوجھ ان 78 فیصد لوگوں پر آرہا ہے جن کے پاس گیس نہیں ہے اور وہ بڑے شہروں میں رہنے والے 28 فیصد لوگوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے اور اگلے چند سالوں میں یہ ختم ہوجائے گی، اس لیے بڑے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو جو بہت سستی گیس کے عادی ہوچکے ہیں انہیں اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، ہمیں گیس کے پورے نظام کو ری اسٹرکچر کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ یوریا کی ہمارے دور میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ،یوریا کی قیمتوں میں 10فیصدکمی ہوئی ہے ،شوگرکی پالیسی کے حوالے سے بحث کروانے جارہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 25فیصدلوگوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے ،کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پرانے نوٹوں کو تبدیل کرانے کیلئے ایک سال دیاجارہاہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی جارہی ہے ،گیس کے شعبے کی ڈی ریگولرائزیشن کی جارہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ گیس سلنڈر کے حوالے سے جامع پالیسی لارہے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ او آئی سی کے اجلاس میں افغان بھائیوں کیلئے ہرممکن مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فارما اندسٹری پہلی بار اپنے پاؤ ں پر کھڑی ہوئی ہے، ادویات کی قیمتوں کیحوالے سے غیرضروری مہم شروع کی جاتی ہے،قانون بنانے کا حتمی اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کاایک اور غریب دشمن فیصلہ ، ایک گھر میں صرف ایک میٹر ہوگا

ان 7 قبروں پر کوئی فاتحہ پڑھنے بھی نہیں آتا ۔۔ ملک کے سب سے پرانے قبرستان میں ان 7 قبروں کو آخر ایک ساتھ ہی کیوں بنایا گیا؟