in

پاکستان میں سب سے زیادہ ”ٹھرکی“ سیاستدان ہیں، جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا،حریم شاہ

پاکستان میں سب سے زیادہ ”ٹھرکی“ سیاستدان ہیں، جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا،حریم شاہ

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔،میرے پیچھے کوئی نہیں ہے بلکہ میرا اپنا سایہ ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بیباک نڈر ہے ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی،

میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں جیسا سوچیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دوران انٹرویو حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ”ٹھرکی“ سیاستدان ہیں، جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال

اقتدار نہیں ملا۔حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہاسٹل میں تھی میرا تعلق بہت سادہ زندگی گزارنے والے گاؤں سے ہے،میں اپنے خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی۔

ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں،اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔

حریم شاہ نے اپنی دوست اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر میں آنے والی لڑکی صندل خٹک کے بارے میں بتایا کہ صندل ڈرنے والی لڑکی ہے فوراًڈر جاتی ہے میری وجہ اسے پریشانی ہوجاتی ہے لیکن میرے بہت سے دوسرے دوست ہیں جو آستین کے سانپ ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ دورحکومت میں اے آر وائی کو ساڑھے 8 کروڑ کے اشتہارات ! جیو اور ایکسپریس کو کتنے اشتہار دیئے گئے؟

بس اس کی کمی تھی!پاکستانیوں پر ’صحت ٹیکس‘ لگنے کا امکان، یہ کن چیزوں پر عائد کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ