in

ہر10میں سے7پاکستانی رشوت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ گیلپ سروے میں حیرت انگیز انکشاف

ہر10میں سے7پاکستانی رشوت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ گیلپ سروے میں حیرت انگیز انکشاف

پاکستانیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ملک میں کامیاب

کاروبار کے لیے رشوت ضروری ہے۔یہ خیال عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آیا۔پاکستان میں کاروبار میں کامیابی کے لیے رشوت دینا اور لینا ضروری ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے 1500 سے زائد افراد سے ملک بھر میں سروے کیا، یہ سروے 29 مارچ سے 7 اپریل 2023 کے درمیان کیا گیا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 7 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملک میں کامیاب کاروبار کے لیے رشوت لینا اور دینا ضروری ہے۔سروے میں 66 فیصد افراد نے کہا کہ پاکستان میں کامیاب کاروبار کے لیے رشوت لینا اور دینا ضروری ہے۔13فیصد افراد نے اس بات سے اختلاف کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ رشوت کے بغیر بھی کاروبار میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم 10 فیصد افراد نے کہا کہ بغیر رشوت دیے یا لیے کاروبار میں کامیابی کسی حد تک ممکن ہے مگر یقینی نہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ فضا علی اُداس ، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

پاکستان کے بڑے کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی لگا دی گئی ، مداح افسردہ