بس اس کی کمی تھی!پاکستانیوں پر ’صحت ٹیکس‘ لگنے کا امکان، یہ کن چیزوں پر عائد کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ
بس اس کی کمی تھی!پاکستانیوں پر ’صحت ٹیکس‘ لگنے کا امکان، یہ کن چیزوں پر عائد کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ
حکومت کی طرف سے آئندہ بجٹ میں سگ ریٹ اور سافٹ ڈرنکس پر ’صحت ٹیکس‘ لاگو کیے جانے کا امکان ہے۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے آئندہ بجٹ میں ایک بار پھر 20سگ ریٹ کے پیکٹ پر 10روپے
اور 250ملی لیٹر سافٹ ڈرنک بوتل پر ایک روپیہ صحت ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی جائے گی۔وزارت کی طرف سے یہ تجویز معاشی تعاون کمیٹی کی ہدایت پردی جائے گی۔
معاشی تعاون کمیٹی کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں صحت ٹیکس لاگو کیے جانے کا فیصلہ مو¿خر کیا گیا تھا۔ ووزارت کی طرف سے معاشی تعاون کمیٹی کو تجویز دی گئی تھی کہ وہ فیڈرل ہیلتھ کنٹری بیوشن بل 2021ءمتعارف کرائے تاکہ صحت ٹیکس لاگو کرنے کے لیے قانونی راہ ہموار ہو سکے۔
تاہم تکینکی ایڈوائزری کمیٹی کی ہدایت پر اس تجویز پر عملدرآمد ملتوی کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سگ ریٹ اور شوگری مشروبات پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کیے گئے اضافے سے مالی سال 2019-20ءکے دوران 33ارب روپے اکٹھے کیے۔