in

دپیکا سے علیحدگی کی افواہوں کے دوران رنویر سنگھ بھی میدان میں آگئے، اشارہ دیدیا

دپیکا سے علیحدگی کی افواہوں کے دوران رنویر سنگھ بھی میدان میں آگئے، اشارہ دیدیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کےعلیحدگی کی افواہ گردش میں ہے اور دوسری طرف رنویر سنگھ نے دپیکا کے ساتھ ایک فلم میں اکٹھے کام کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا کی ممکنہ علیحدگی کی خبر فلمی ناقد اور اوورسیز سنسر بورڈ کے رکن عمیر سندھو نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔

وہ ایک ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”بریکنگ! رنویر اور دپیکا کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔“رنویر اور دپیکا کی طرف سے اس ٹویٹ کے متعلق تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

تاہم ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں رنویر سنگھاپنی اہلیہ کے بارے میں محبت کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ”ٹچ ووڈ۔۔۔ ہم 2012ءمیں ملے اور ڈیٹنگ شروع کی اور اب 2022ءہے۔ مجھے اور دپیکا کو ایک ساتھ 10سال ہو گئے ہیں۔

“ اس کے بعد وہ دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے ایسا اشارہ بھی دیتے ہیں کہ وہ اور دپیکا بہت جلد ایک فلم میں اکٹھے نظر بھی آئیں گے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد کا بھکاری کتنے کروڑ روپے کا مالک نکلا،حیران کن تفصیلات

اب ٹیم انڈیا کوپاکستان آنا ہی ہوگا، آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کر لیا