in

ن لیگ دورحکومت میں اے آر وائی کو ساڑھے 8 کروڑ کے اشتہارات ! جیو اور ایکسپریس کو کتنے اشتہار دیئے گئے؟

ن لیگ دورحکومت میں اے آر وائی کو ساڑھے 8 کروڑ کے اشتہارات ! جیو اور ایکسپریس کو کتنے اشتہار دیئے گئے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک آڈیو لیک نے میڈیا انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے دور حکومت کے دوران چار ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا جن میں اے آر وائی نیوز، سماء، 92 نیوز اور 24 نیوز شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت 2013 سے 2018 کے دوران ان کے چینل کو صرف ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کیے گئے تھے۔ دوسری جانب جیو نیوز کو ن لیگ کے دور حکومت میں تین ارب روپے کے سرکاری اشتہارات دئیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ن لیگ کی حکومت کی جانب سے ایکسپریس گروپ کو پونے دو ارب روپے کے اشتہارات دئیے گئے تھے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت تو چلی جائے گی

لیکن ملک کا معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے،

موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے، دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟، اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”ابابیل اپنا گھونسلہ ہمیشہ کنویں میں کیوں بناتی ہے؟ ایسی حیران کُن وجہ جو آپ کی زندگی کو بدل دے گی“

پاکستان میں سب سے زیادہ ”ٹھرکی“ سیاستدان ہیں، جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا،حریم شاہ