’’ میں دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، میں نے ان سے کہا کہ ۔۔۔۔‘‘ دونوں کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟ آل راؤنڈر عبد الرزاق اپنی پریم کہانی منظر عام پر لے آئے
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ
اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا
لیکن دیدار نے سٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا ۔ عبدالرزاق نے بتایا کہ میں نے دیدار سے شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا میں نے ان سے کہا تھا کہ دیکھیں گے اور وقت کے ساتھ فیصلہ کریں گے ۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ دیدار کہتی تھیں کہ وہ سٹیج کے ڈرامے وغیرہ نہیں چھوڑ سکتیں تو میں نے ان سے کہا تھا کہ پھر میرے لیے مشکل ہوجائے گا،
دیدار نے سٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو ہمارا بریک اپ ہوا۔ عبدالرزق نے انکشاف کیا کہ بھارتی بکیز کی جانب سے انہیں 50 کروڑ روپےکی آفر کی گئی تھی،
انہوں نے کہا کہ 1999ء یا 2000ء میں بھارتیوں کے ساتھ ملنے کی آفر کی گئی، میں نے کہا 50 کروڑ کیا ایک ارب بھی دیں تو یہ کام نہیں کرنا ہے۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ بکیز چاہتے تھے کہ جس طرح وہ کہیں اسی طرح کروں، میں نے کہا مجھے حرام کھانے کی عادت نہیں۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا
کہ انہیں 2007ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنا زیادتی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف انہیں پسند نہیں کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا
کہ شعیب ملک کو کہا گیا کہ ان 5 سے 7 لڑکوں کو ٹیم سے باہر کردو، شعیب ملک مجبور تھا، اس نے بورڈ کا کہا مان لیا۔ سابق آل راؤنڈر نے بتایا
کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹھیک طرح سے استعمال نہیں کیا گیا، وسیم اکرم اور معین خان واحد کپتان تھے جو مجھے ٹھیک طریقے سے استعمال کرتے تھے۔