جے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے،
یعنی اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پرکھا رام جیسے صرف 7 لوگ ہوں گے۔ پرکھا رام سال کے 365 دن میں سے تقریبا 300 دن سوتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پرکھا رام کو 23 سال پہلے اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو 20 سے 25 دن مسلسل سوتے رہتے ہیں۔ اس دوران انہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں۔
یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے۔ پرکھا رام اور ان کے گھر والے اس امید میں جی رہے ہیں
کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور ان کی زندگی معمول پر آسکے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے۔