میری قبر پر مجھ سے ملنے آنا ۔۔ یہ لڑکی 10 سال سے قبرستان میں کیوں بیٹھی ہے؟ جانیے ثمینہ کی کہانی، جس نے لوگوں کو رلادیا
قبرستان ایک عبرت کی جگہ ہیں، جہاں جا کر انسان کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ زندگی ہمیشہ کیلئے نہیں،
بلکہ ہر انسان کو اس دنیا سے رخصت ہو جانا ہے۔ لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنوں کی قبروں پر مخصوص دنوں پر قبرستان جاتے ہیں، اور پھر پورے سال ان قبروں کو جا کر دیکھتے
بھی نہیں ہیں۔ البتہ صوبہ پنجاب کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی دس سال سے قبرستان میں رہائش پذیر ہے۔قبرستان میں دس سال سے رہنے والی ثمینہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کے انتقال کے بعد میں کبھی یہاں سے نہیں گئی۔
وہ کہتی ہے والد کے اس دنیا سے جانے کے بعد میرا دل نہیں مانتا تھا کہ میں یہ جگہ چھوڑ کر کہیں اور چلی جاؤں۔اس نے کہا کہ میرے والد مجھ سے بے انتہا محبت کرتے تھے، وہ مجھے اکثر کہا کرتے تھے کہ ثمینہ جب میں اس دنیا سے چلا جاؤں
تو میری قبر پر مجھ سے ضرور ملنے آنا۔اس نے کہا کہ ابتداء میں یہاں والد صاحب کی قبر پر صفائی کرنے آیا کرتی تھی، مگر جب میں نے دیکھا کہ یہاں پر لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں کا خیال بھی نہیں رکھتے ہیں۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب قبرستان میں رہوں گی۔ثمینہ کا کہنا ہے کہ یہاں رہے
کر میں قبرستان کی صفائی کرتی ہوں۔ یہاں بہت سی ایسی قبریں ہیں جن کو ان کے اپنے دیکھنے بھی نہیں آتے ہیں۔ تو میں ان قبروں کا خیال رکھتی ہوں۔ثمینہ کہتی ہے کہ رات کے وقت اس قبرستان میں بڑی مختلف خوشبوؤں کا احساس ہوتا ہے، جو کہ میں نے کبھی اپنی زندگی میں محسوس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مجھے یہاں رہنے میں کبھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ثمینہ کہتی ہے کہ مرنے کے بعد ہم سب نے اس جگہ پر آنا ہے۔ ہم کیوں بھول جاتے ہیں، اور اپنے پیاروں کی قبروں کو آکر دیکھتے بھی نہیں ہیں۔ اس نے کہا کہ یہاں آکر صفائی کرنی چاہیے، اور فاتحہ خوانی کرنی چاہیے۔ اس عمل سے ہمارے پیارے، جو اس دنیا سے جا چکے ہیں، اللّٰہ کی بارگاہ میں ان کے درجات بلند ہوتے ہیں۔ثمینہ کہتی ہیں کہ مجھے گھر والے لینے آتے ہیں، مگر میں گھر نہیں جاتی ہے۔ مگر میں نے اپنا گھر قبرستان کو بنا لیا ہے۔