in

کینیا جانے سے قبل ارشد شریف متحدہ عرب امارات میں تھے ، وہاں سے نکلنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ نئی بحث چھڑ گئی

کینیا جانے سے قبل ارشد شریف متحدہ عرب امارات میں تھے ، وہاں سے نکلنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینیا میں جاں بحق پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف جو اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تھے۔

ان کے بارے میں باوثوق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وہاں سے ان کی بے دخلی یا حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔

وہ ایک باقاعدہ اور درست ویزے پر امارات آئے تھے۔ وہ پاکستانی حکام کو کسی مقدمے میں بھی مطلوب نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک فری ایجنٹ اور نقل و حرکت کے لئے آزاد تھے۔

ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ حکومت پاکستان یا کوئی ادارہ انہیں پاکستان واپس لانا چاہتا تھا۔ پاکستان کے یو اے ای سے بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے

۔ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی پاسداری کی ہے، ذرائع نے یاد دلایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کے لئے ہمیشہ محفوظ اور پرامن منزل رہا ہے۔اس حوالے سے کوئی منفی تاثر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قبر پر قرآنی آیات لکھوائی ہیں کیونکہ ۔۔ قبر کو خود صاف کرتے ہیں، مشہور شخصیات کے پیاروں کی قبریں کچی کیوں ہیں؟

صدف نعیم کے شوہر سے سادے کاغذ پر دستخط کروا کر کیس بند کرا دیا گیا