in

ٹیم پاکستان آپ بال اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے! پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو سپورٹ

ٹیم پاکستان آپ بال اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے! پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو سپورٹ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے

کو ایک کلاسک میچ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ نے بھارت سے پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا

کہ ’ایک کلاسک میچ، آپ کچھ میچز جیتے اور کچھ ہارتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے،

آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پاکستان آپ گیند اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے

پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔ سابق بھارتی کپتان

ویرات کوہلی نے اس دوران 82 رنز کی میچ وننگ پرفارمنس دی، وہ میچ میں ناقابل شکست رہے اور بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔

بچوں کی خاطر ٹیکسی چلائی مگر بچے ہی مجھے اکیلا چھوڑ گئے