10ویں بیٹی کی شادی کے دن ہی باپ نے بھی سر پر سہرا سجا لیا۔۔ 40 بچوں کے نانا نے پانچویں شادی کرلی
“10 بیٹیاں ہیں سب شادی شدہ۔ جس دن 9 ویں اور 10 ویں نمبر کی بیٹیوں کی شادی تھی اسی دن میں نے بھی شادی کر لی۔
دو باراتیں گئیں اور ایک دلہن آگئی۔ کیونکہ بیٹیوں کے جانے کے بعد میرا آنگن سونا ہوگیا تھا“
یہ کہنا ہے 56 سالہ شوکت کا جو 10 بیٹیوں اور 1 بیٹے کی شادی کرنے کے بعد خود ایک بار پھر دلہا بن بیٹھے۔ شوکت 3 منزلہ گھر میں رہتے ہیں۔
ان کی پہلے بھی 4 بار شادی ہوچکی ہے جن میں سے کسی کا انتقال ہوگیا جب کہ کسی سے ان کا مزاج نہ ملنے کی وجہ سے طلاق ہوگئی۔
ان کے 11 بچوں کی مائیں اگرچہ الگ الگ ہیں لیکن سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ جب ساری بیٹیاں گھر آتی ہیں تو پوری دیگ بن کر کھانا پکتا ہے۔
شوکت کی دلہن کا کہنا ہے کہ گھر میں 100 سے زائد روٹیاں پکتی ہیں لیکن گھر کے کام انھیں اچھے لگتے ہیں۔
شوکت کے 39 نواسے نواسیاں اور 1 پوتا ہے۔ ان کی دلہن کا کہنا ہے کہ اچانک پلے پلائے بچوں کی نانی دادی بن کر انھیں بہت خوشی ہورہی ہے
۔ ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شوکت ابھی بھی چاہتے ہیں کہ ان کے مزید بچے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کر لینی چاہیے
کیوں کہ یہ بہت اچھی چیز ہے۔ عمر کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔