بھائیوں کا قتل سگا بھائی ہی نکلا ۔۔ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی شامل، پولیس نے کیا بڑا انکشاف کردیا؟
پیر کی رات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک باپ اپنے تین بیٹے بیٹوں سے محروم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا شامل نکلا جسے فورا گرفتار کرلیا گیا۔ قتل ہونے والے
3 بیٹوں کے والد کی اپنے بیٹوں کی لاش کے سامنے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق
سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے
پولیس کی جانب سے جب اس واقعے کی تفتیش کی گئی تب معلوم ہوا کہ چوتھا بھائی اپنے بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا، اسے روکا ٹوکا جاتا تھا جس سے وہ عاجز آچکا تھا اور جائیداد کا لالچ بھی تھا،
ملزم نے اپنے کزن کی پستول سے شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کوقتل کیا۔
تینوں بھائیوں سیدل خان، زرخان اور زرتگ خان کو پیر کی رات گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔