in

دوستی اپنی جگہ ، انصاف اپنی جگہ : امریکہ میں ایک پاکستانی جوڑے اور ایک جج کے ساتھ پیش آںے والا انوکھا واقعہ

دوستی اپنی جگہ ، انصاف اپنی جگہ : امریکہ میں ایک پاکستانی جوڑے اور ایک جج کے ساتھ پیش آںے والا انوکھا واقعہ

نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستانی جوڑے نے غلط پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مشہور امریکی

جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی بطور تحفہ پیش کردی۔پاکستانی شہری جود احمدکو غلط پارکنگ کرنے پر ٹکٹ ملنے پر

جج فرینک کیپریو کی عدالت میں پیش ہونا پڑا،اس دوران جج کی طرف سے استفسار کئے جانے پر پتا چلا کہ

غلط پارکنگ جواد کی اہلیہ نے کی۔سماعت کے دوران بیوی کو مورد الزام ٹھہرانے پر جج فرینک کیپریو نے اہلیہ کو بھی بلالیا

جس پر تینوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔جج نے پاکستانیوں کی تعریف کی اور کھانے کے متعلق بات چیت کی اور ساتھ ہی

یہ بھی بتایا کے ان کے علاقے میں بنے اٹیلین ریسٹورنٹس کے کھانے بہت مشہور ہیں۔گفتگو کے اختتام پر پاکستانی نوجوان اور اس کی اہلیہ نے جج کے ساتھ تصویر

کھینچوانے کی خواہش ظاہر کی تو جج نے بخوشی قبول کیا ۔اس دوران پاکستانی جوڑے نے جج کو پشاوری ٹوپی تحفتاً پیش کی،

جج نے ٹوپی پہن کر پاکستانی جوڑے کے ساتھ تصویر بنوائی، اس سے قبل غلط پارکنگ پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کی تصدیق : سابق وزیر خزانہ کب واپس آرہے ہیں ؟ جانیے

پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے گھر واپس نہیں گئی کیونکہ ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجاز پہلی بار اپنی زندگی کا سچ بتاتے ہوئے