اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کی تصدیق : سابق وزیر خزانہ کب واپس آرہے ہیں ؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی
۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا
کہ وہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا
کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے
ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔اس سے پہلے آج ہی اسلام آباد کی احتساب
عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی
وارنٹ معطل کردیے۔عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔