in

نکاح اللہ کے گھر میں ہوا ۔۔ وہ خوش نصیب جوڑے کون ہیں جن کا نکاح خانہ کعبہ میں پڑھایا گیا؟

نکاح اللہ کے گھر میں ہوا ۔۔ وہ خوش نصیب جوڑے کون ہیں جن کا نکاح خانہ کعبہ میں پڑھایا گیا؟

نکاح ایک خوبصورت اور پاک چیز ہے جس سے میاں بیوی کا رشتہ قائم ہوتا ہے۔ لیکن اگر نکاح خدا کے گھر میں پڑھایا گیا ہو تو یوں سمجھ لیں کہ جیسے دنیا کی ہر خوشی مل گئی ہو۔

بلاشبہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نکاح خانہ کعبہ میں پڑھایا جائے اور بہت سے خوش نصیب افراد کو یہ حسین موقع نصیب ہوا جب اللہ کے حکم سے ان کا نکاح مسجد الحرام میں پڑھایا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سالانہ 3 ہزار سے زائد نکاح پڑھائے جاتے ہیں۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے علاوہ حرم شریف میں موجود چند لوگ بھی شامل ہوجاتے ہیں جس سے شادی کی تقریب میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

1- میال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میال نامی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا۔ میال اور ان کے شوہر خوبصورت شادی کے جوڑے میں ملبوس تھے۔ یقینا وہ دن دونوں جوڑی کے لیے زندگی کا سے سب سےخوبصورت دن ہوگا۔

2-انعم فیاض

پاکستانی معروف اداکارہ انعم فیاض بھی ان خوس قسمت لوگوں میں شامل ہوتی ہیں جنہیں حرمین شریف میں نکاح کی سعادت حاصل ہوئی

۔ان کی شادی کو 5 سال گزر چکے ہیں۔ اداکارہ کی شادی اسد انور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کا نکاح خانہ کعبہ کے صحن میں پڑھوایا گیا جو کہ ایک نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔

3- اِرم زہرا

خوش نصیب دلہن اِرم زہرا کے نکاح کی تقریب بھی خانہ کعبہ شریف کے پاکیزیہ صحن میں منعقد ہوئی تھی جو ایک بالکل سادہ اور چھوٹی سی تقریب تھی۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

4- رؤف صدیقی

سال 2018 میں متحدہ قومی مونٹ پاکستان کے رہنماء رؤف صدیقی نے مکہ مکرمہ میں صوفیہ نامی خاتون سے نکاح کیا تھا ، جبکہ نکاح شیخ صالح زین العابدین نے پڑھایا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”رسول پاک ﷺ کے اس وظیفے نے میری زندگی بدل کر رکھ دی مجھ پر اللہ نے ایسا رزق کھولا بیان نہیں کرسکتا۔“

وہ 8 لوگ جن سے قبر میں سوال وجواب نہیں ہوں گے