in

میں جس رنگ کے کپڑے پہنتا ہوں میری آنکھیں بھی اس رنگ کی ہوجاتی ہیں ۔۔ اس نوجوان کی آنکھوں کا رنگ کیسے تبدیل کیسے ہوجاتا ہے؟ جانیے

میں جس رنگ کے کپڑے پہنتا ہوں میری آنکھیں بھی اس رنگ کی ہوجاتی ہیں ۔۔ اس نوجوان کی آنکھوں کا رنگ کیسے تبدیل کیسے ہوجاتا ہے؟ جانیے

اس دنیا میں بہت سے لوگ مختلف قدرتی خوبیوں کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ آپ نے انٹرنیٹ پر کئی ایسے افراد کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جن کے پاس اضافی کؤالیٹیز ہوتی ہیں جو قابل تعریف ہوتی ہیں۔

ایسی ہی قدرتی خوبی سے لیس پاکستانی نوجوان کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو جس رنگ کے کپڑے زیب تن کرتا ہے اس کی آنکھیں بھی اسی رنگ کی ہوجاتی ہیں۔

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ایک نوجوان سامنے آیا ہے جس کی آنکھوں کا رنگ حیرت انگیز طور پر اس کے کپڑوں کے رنگ میں ہی بدل جاتا ہے۔

نوجوان کا نام احمد ہے، جو کپڑوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا بھی رنگ بدلتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قدرتی طور پر احمد کی آنکھوں میں ایسا نظام ہے کہ وہ جس رنگ کے کپڑے پہنتا ہے اس کی آنکھیں بھی وہی رنگ اپنا لیتی ہیں۔

احمد نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ ایک دن میں نیلی رنگ کی قمیض پہنی تومیں نے دیکھا کہ میری آنکھوں کا رنگ بی نیلا ہوگیا جس کو دیکھ کر میں خود حیرت میں مبتلا ہوگیا۔

احمد نے بتایا کہ جب ایسا ہوا تو میرے والد نے کہا کہ کوئی دوسرے رنگ کی شرٹ پہن کر دیکھو تو جب میں نے ہرے کی شرٹ پہنی تو میری آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوکر ہرے رنگ کا ہوگیا۔

احمد نے بتایا کہ جب ایسا ہوا تو میرے والد نے کہا کہ کوئی دوسرے رنگ کی شرٹ پہن کر دیکھو تو جب میں نے ہرے کی شرٹ پہنی تو میری آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوکر ہرے رنگ کا ہوگیا۔

احمد ایل ایل بی کا طالب علم ہے۔ جو بھی احمد کی رنگ بدلتی آنکھوں کو دیکھ لے تو وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ احمد کے والد کے مطابق احمد جس رنگ کے کپڑے زیب تن کرتا ہے وہی رنگ دس منٹ میں اس کی آنکھوں میں اتر آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان موجود ہے، لیکن یہ کسی حد تک ایک وہم ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ شخص میں جس کی آنکھیں ہلکی ہوتی ہیں خاص طور پر ہیزل یا نیلی، روشنی آنکھ کے رنگین حصے کو مارتی ہے جسے ایرس کہا جاتا ہے، یہ وہم پیدا کرتا ہے کہ آنکھ نے رنگ بدل دیا ہے۔ لباس کا یہ اثر ہو سکتا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ اصول آنکھوں کے رنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ مختلف رنگ کے لباس پہنتے ہیں تو آپ کی قمیض ، جیکٹ ، ٹائی یا اسکارف میں موجود رنگین مواد آپ کی آنکھوں کا رنگ عارضی طور پر بدل سکتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کبھی تابوت پر مکڑی رینگنے لگی تو کبھی قوس قزح نکل آئی۔۔ ملکہ کی تدفین کے دن پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات

اگر یہ انگلی دبانے کے بعد خون 2 سیکنڈز میں آجاتا ہے تو ۔۔ صرف 30 سیکنڈ کے اس ٹیسٹ سے جانیں کہ آپ کو کیا بیماری ہے