امتحان کے پاس ہونے کی خوش مناتی تھی، مگر اس سے ایک دن پہلے جنازہ اٹھا ۔۔ وہ نوجوان جو اپنے رزلٹ سے ایک دن پہلے انتقال کر گیا
غربت ایک ایسی چیز ہے جس سے اللہ سب کو بچائے کیونکہ یہ انسان کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ آج پاکستان میں کئی گھرانے ایسے ہیں
جہاں غربت نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ان گھروں کے نوجوان لڑکے لڑکیاں تعلیم حاصل کر کے اچھی جگہ ملازمت کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں مگر غربت کی مار کھا جاتے ہیں۔
وہیں ایک نوجوان کی پوسٹ کئی سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہے جو اپنی امتحان کے رزلٹ آنے سے ایک روز پہلے انتقال کر گیا۔
نوجوان کی موت کی وجہ تو معلوم نہ ہوسکی مگر پوسٹ دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ غربت کہیں نہ کہیں اس کی وجہ ہے۔ لڑکے کا نام محمد بلال بتایا گیا ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول موہری پورتحصیل کبیرالا کا ذہین و فطین طالبعلم موت کی آغوش میں چلا گیا۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے نوجوان بلال اپنی ماں کا سہارا تھا اور اس کا باپ فوت ہو چکا تھا۔ بلال نویں جماعت کا طالبعلم تھا۔
مزید معلوم ہوا کہ بلال کی والدہ اپنے بیٹے کی تعلیم کے اخراجات بہت مشکل سے پورے کر رہی تھیں کیونکہ ان کا تعلق غریب گھرانے سے تھا۔ بیٹے کی موت کا صدمہ ماں سے برداشت نہ ہوسکا تو وہ اپنا آدھا ذہنی توازن کھو بیٹھیں جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین کافی غمزدہ ہوگئے ہیں۔
محمد بلال کی وفات کی پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ نوجوان پڑھائی میں بہت اچھا تھا اس کے امتحان کی رپورٹ یہ بتاتی ہے
کہ اس نے بہت محنت کے ساتھ امتحان کی تیاری کی تھی۔ رپورٹ کارڈ کے مطابق محمد بلال نے 505 میں سے 484 نمبرز حاصل کیے۔
لیکن سب سے زیادہ افسوس کی بات یہاں یہ ہے کہ جس دن بلال کا امتحان کے رزلٹ کا اعلان ہوا اس سے قبل وہ خدا کے پاس جا چکا تھا۔ زندہ ہوتا تو اپنی محنت کا سلہ دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھتا۔