in

خاندانی مزاج کا اثر ایک شخص اپنا قصہ بیان کرتا ہے کہ

خاندانی مزاج کا اثر ایک شخص اپنا قصہ بیان کرتا ہے کہ

ایک شخص اپنا قصہ بیان کرتا ہے کہ ” ایک مرتبہ میں سفر پر نکلا تو راستہ بھٹک کر ایک جنگل میں جا نکلا ، اچانک میری نظر ایک جھونپڑی پر پڑی تو میں وہاں چلا آیا ، جھونپڑی میں ایک عورت تھی اس نے مجھے دیکھ کر پوچھا ، کون ہو تم ؟ میں نے کہا ” ایک مسافر مہمان ہوں “ یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئی کہنے لگی

” اللہ تعالی آپ کا آنا مبارک کرے ، آیئے ! تشریف رکھیے ۔ میں گھوڑے سے اتر آیا ، اس نے میرے سامنے کھانا پیش کیا ، میں عورت کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا ، ابھی میں کھانا کھا فارغ ہی ہوا تھا کہ اتنے میں اس کا شوہر آ پہنچا ،

اس نے عصیلی نگاہوں سے مجھے گھورا اور کرخت لہجے میں پوچھا ت ہے ۔ ” کون ہو تم ؟ “ میں نے کہا ’ ’ ایک مسافر مہمان ہوں “ سن کر وہ ناک چڑھا کر کہنے لگا ، ” مہمان ہو تو

یہاں کیا کرنے آۓ ہو ؟ ہمارا کسی مہمان سے کیا کام “ میں اسکی یہ بدمزاجی برداشت نہ کر سکا ، اسی وقت گھوڑے پر سوار ہوا اور چل دیا ۔ مجھے اس جنگل بیابان کی خاک چھانتے ہوۓ دوسرا دن ہو چلا تھا ، آج پھر مجھے اس ویرانے میں ایک جھونپڑی نظر آئی ، میں قسمت آزمائی کرنے چلا آیا ۔ دیکھا تو یہاں بھی ایک عورت تھی ، اس نے پہلے تو

مجھے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا پھر بولی ” کون ہو تم ؟ “ میں نے جواب دیا ’ ’ ایک مسافر مہمان ہوں ‘ ‘ وہ جل بھن کر کہنے لگی ۔ مہمان ہو تو یہاں ہمارے پاس کیا لینے آۓ ہو ، جاؤ اپنا راستہ ناپو “ ابھی وہ اپنی جلی کٹی سنا رہی تھی کہ اس کا شوہر آ گیا اس نے ایک نظر مجھے دیکھا ، پھر اپنی بیوی سے مخاطب ہوا ” کون ہے یہ ؟ “ بیوی نے برا سا ہوا دو م ، من

منہ بنا کر کہا ” کوئی مسافر مہمان ہے ‘ ‘ ۔ یہ سن کر اس کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھاء اس نے آگے بڑھ کر مجھے گلے لگایا ، کہنے لگا ۔ ” آپ کی آمد مبارک ! آپ ہمارے لئے اللہ کی رحمت بن کر آۓ ہیں پھر اس نے مجھے عزت و احترام بٹھایا ، نہایت ہی عمدہ کھانا لے کر آیا ۔ میں کھانا کھا ہی رہا تھا کہ مجھے گزشتہ روز کا

واقعہ یاد آ گیا اور بے اختیار میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیلتی چلی گئی ، اس شخص نے مجھے مسکراتے دیکھا تو پوچھا ” آپ کیوں مسکرا رہے ہیں ؟ میں نے اس کے سامنے گزشتہ روز کا واقعہ بیان کیا اور دونوں میاں بیوی کا متضاد سلوک کا بھی ذکر کیا ،

یہ سن کر وہ شخص ہنس دیا ، بولا ” وہ عورت جس سے ں زشتہ روز آپ کا واسطہ پڑا تھا ، میری بہن ہے شکایت کر اور اس کا شوہر جس کی بداخلاقی کی آپ ے ہیں ، میری بیوی کا بھائی ہے ۔ يقيناً ہر شخص پر اس کے خاندانی مزاج کا اثر ضرور ہوتا ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کے 3 ماہ بعد ہی شوہر کو چھوڑ دیا تھا ۔۔ مشہور بھارتی اداکارہ ریکھا لندن سے بھاگ کر ممبئی کیوں آ گئیں تھیں؟

امتحان کے پاس ہونے کی خوش مناتی تھی، مگر اس سے ایک دن پہلے جنازہ اٹھا ۔۔ وہ نوجوان جو اپنے رزلٹ سے ایک دن پہلے انتقال کر گیا