in

اللہ اکبر سن کر اسلام سے محبت ہوگئی۔۔ جاپانی ڈاکٹر اللہ اکبر سے کس طرح صحتیاب ہوا اور کیسے اسلام قبول کیا؟ خوبصورت واقعہ

اللہ اکبر سن کر اسلام سے محبت ہوگئی۔۔ جاپانی ڈاکٹر اللہ اکبر سے کس طرح صحتیاب ہوا اور کیسے اسلام قبول کیا؟ خوبصورت واقعہ

اللہُ اکبر کی صدا ہے ہی ایسی کہ اس کے سحر سے ہر مسلمان کو لطف حاصل ہوتا ہے۔ یہی لطف ایک غیر مسلم ڈاکٹر شتارو تکائی کو بھی حاصل ہوا جس کا تعلق جاپان کے شہر ٹوکیو سے ہے۔ شتارو تکائی نے اللہ اکبر سن کر اسلام قبول کیا۔

یہ واقعہ ویسے تو گذشتہ سال کا ہے مگر یہ پھر سے سوشل میڈیا لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔ کہ ایک جاپانی ڈاکٹرجو قدیم علاج کا ماہر ہے وہ اللہ اکبر سن کر اسلام سے محبت کر بیٹھا۔

وہ اپنی قدیم جاپانی تھراپی تکنیک کے ذریعے مریضوں کے پٹھوں اور جوڑوں کا علاج کرتا ہے۔ اسلامک انفارمیشن ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شتارو اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں مقیم ہیں۔

ڈاکٹر شتارو نے اسلام کے چوتھے خلیفہ علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ پر اپنا نام تبدیل کر کے علی رکھا۔

جاپان میں ان کے پاکستانی دوست مقصود نے انہیں سید بابر بخاری (مقصود کے ایک دوست) کے بارے میں بتایا جو اللہ اکبر کے ذکر سے صحت یاب ہو گئے۔

جاپانی ڈاکٹر نے بابر بخاری سے فون پر بات کی، جس نے انہیں 5 منٹ تک اللہ اکبر کہنے کو کہا۔ عمل مکمل ہونے کے بعد ان کا درد دور ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر شتارو تکائی کے مطابق جو اب اب ڈاکٹر علی ہیں وہ پاکستان پہنچے اور سید بابر بخاری سے ملاقات کی، جنہوں نے بعد میں انہیں اسلام کے بارے میں بتایا اور اس راہ کی دعوت دی۔

ڈاکٹر علی نے اس علاج کو “خصوصی آلہ” کا نام دیا اور اسے CS60 کا نام دیا۔ آلات جسم میں آکسائیڈ کی تشخیص کرتے ہیں۔ جب اسے مسلز اور رگوں پر لگایا جاتا ہے تو یہ جسم کے مختلف حصوں میں موجود رکاوٹ کو کھول دیتا ہے۔

ڈاکٹر علی درد کے علاج کے روحانی طریقے سے بہت زیادہ حیران ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ اسلام جاپان میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

22 ستمبر کو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ پیر پنجر سرکار کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا

ایک دن میں 22 ہزار سے زائد پیسے کما لیتی ہوں ۔۔ گاڑیوں کے پنکچر لگانے والی پاکستان کی یہ پہلی لڑکی کون ہے؟