بیٹا آپ وعدہ توڑ کر پھر سے شرارت کرتے ہو ۔۔ جب ایک استاد ناراض ہوئی تو ننھے بچے نے کلاس میں انہیں کیسے منایا جو وائرل ہو گیا؟ دیکھیں
والدین کے بعد استاد ہی ہوتا ہے جو بچے کو سیدھے راستے پر ڈالتا ہے اس کے مستقبل کی فکر کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جو استاد بچوں سے پیار، محبت کرے ان سے بچے کو بھی خصوصی لگاؤ ہو جاتا ہے۔
بالکل اس ہی طرح کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں
کہ شرارت کرنے پر استاد بچے سے ناراض ہو جاتی ہے تو بچہ پورا ڈیڑھ منٹ لگا کر اپنی خاتون استاد کو مناتا ہے۔
اسی منانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جب استاد کہتی ہے کہ آپ بار بار کہتے ہو مستہ نہیں کرو گے پر پھر بھی کرتے ہو ،
اب میں آپ سے شدید ناراض ہوں جس پر بچہ بابر بار کہتا رہتا ہے کہ مس اب وعدہ کرتا ہوں کہ نہیں کروں گا مستی۔
واضح رہے کہ عام حالات میں ایسے واقعے بہت کم ہی سامنے آتے ہیں کیونکہ زیادہ تر استاد بچوں کو مار کر ہی پڑھاتے ہیں۔