in

دھانی یا حسنین؟ فائنل میچ میں کپتان بابر اعظم کس کھلاڑی کو میدان میں اتاریں گے ؟جانیں

دھانی یا حسنین؟ فائنل میچ میں کپتان بابر اعظم کس کھلاڑی کو میدان میں اتاریں گے ؟جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ ایسے میں کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے کہ فائنل

میں شاہنواز دھانی کو کھلایا جائے یا محمد حسنین کو ہی پلیئنگ الیون میں برقرار رکھا جائے۔ شاہنواز دھانی بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے اور ان کی

جگہ محمد حسنین کو افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچوں میں موقع دیا گیا۔ محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف بہترین بالنگ کی۔

ابتدائی دو اوورز میں ان کی برق رفتار بالنگ دیکھ کر وقار یونس سمیت دیگر کمنٹیٹرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ حسن علی نے بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ لیا لیکن متاثر کن بالنگ نہ کر سکے۔ ٹیم

مینجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی فٹ ہو چکے ہیں۔ دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بھی انہوں نے پوری رفتار سے بالنگ کی۔

وہ فائنل میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فائنل میں شرکت یقینی ہے تاہم تیسرے فاسٹ

بالر کے لیے محمد حسنین اور شاہنواز دھانی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہو

کر ایشیا کپ سے باہر ہوئے۔ ان کے بعد محمد وسیم جونیئر بھی ان فٹ ہو گئے۔ اس طرح دھانی اور محمد حسنین اور حسن علی کو میچ کھیلنے کا موقع مل گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئی شوگر کا مریض ہے تو کسی کو جلد کی بیماری ہے۔۔ جانیے ان 4 ستاروں کے بارے میں جو مختلف اور خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں

صرف ہاتھ کافی نہیں ،ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے 6تصویریں بنانے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی