خود لوگوں کا علاج کررہی ہیں.. ڈاکٹر شائستہ غریب سیلاب زدگان کا کیمپ لگا کر مفت علاج کرنے لگیں! دیکھیے ویڈیو مناظر
یہاں ہمیں بہت زیادہ دواؤں اور امداد کی ضرورت ہے۔ وہ لوگ اس جگہ علاج کے لئے آرہے ہیں جن کے گاؤں، گھر بار اندرون سندھ سیلاب
کے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہمیں علاج کی چیزیں اور دوائیں وغیرہ بھیجیں تاکہ ہم ان کا مفت علاج کرسکیں”
یہ کہنا ہے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جو کراچی میں غازی گوٹھ کے مقام پر سیلاب زدگان
کے علاج کے لئے کیمپ لگا کر ان کا مفت علاج کررہی ہیں۔ ڈاکٹر شائستہ کے ساتھ ان کی ٹیم کے دوسرے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں
علاج کے لئے آئے ایک شخص کے پیروں پر فنگس لگ چکی تھی جس کی وجہ سے وہ چلنے میں تکلیف محسوس کررہا تھا۔
ڈاکٹر شائستہ کا کہنا ہے کہ پانی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں میں فنگس کا مرض پھیل چکا ہے جبکہ بچوں کے ڈاکٹر کے مطابق خواتین
اور بچوں میں خون کی شدید کمی اور ڈائریا کا مرض بھی پھیل رہا ہے۔