in

نقلی چارجر آپ کے فون کو کیا بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے، جانیں 3 اہم نشانیاں

نقلی چارجر آپ کے فون کو کیا بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے، جانیں 3 اہم نشانیاں

بہت سے لوگ اپنے اسمارٹ فون کا خیال تو بہت اچھی طرح سے رکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ملنے والے اصل چارجر اور ہینڈز فری کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال نہیں کرتے۔ ہینڈز فری کا خیال

تو شاید پھر رکھ لیتے ہوں لیکن چارجر کو صحیح طرح سے استعمال تک نہیں کرتے ایسے میں یہ بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے اور پھر دوسرا چارجر خریدنے کی غرض سے آپ دکانوں کا رخ کر لیتے ہیں،

وہاں کی بھی کہانی الگ۔ بہت سے افراد جنہیں زیادہ پتہ نہیں ہوتا، انہیں دکاندار اصل چارجر کا جھانسہ دے کر نقلی چارجر بیچ دیتے ہیں جو زیادہ عرصہ چلتا بھی نہیں اور فون کی کارکردگی کو بھی خراب کر دیتا ہے۔

چلیں آئیں جانتے ہیں کہ اصل چارجر کی پہچان کیسے کی جائے؟

موبائل چارجر کی پرنٹنگ کوالٹی:

جب بھی آپ چارجر خریدنے کی غرض سے دکان پر جائیں تو اس کی پرنٹنگ کوالٹی کو ہرگز نظر انداز مت کریں، اس پر بھی غور کرنا بے حد ضروری ہے۔

اگر چارجر نقلی ہے تو اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی نظر آئے گی، جیسا کہ پرنٹ ہٹا ہوا ہو سکتا ہے یا کوئی اور واضح خرابی بھی ہو سکتی ہے۔ لہٰذا اس بات کو لازمی ذہن میں رکھیں۔

چارجر کی ساخت:

چارجر خریدتے وقت یہ بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف تو نہیں کیونکہ یہ فرق واضح ہوتا ہے۔

اصل چارجر کی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے۔

چارجر کی پیکنگ:

چارجر خریدتے وقت پیکنگ کو لازمی طور پر دیکھیں، عام طور پر جعلی چارجر کی پیکنگ اچھے طریقے سے نہیں کی جاتی،

لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجود پیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہوگی۔

امید کرتے ہیں کہ یہ معلومات آپ کے کام آئے گی۔ اس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بوبی دیول کی فلم بادل کا وہ معروف گیت جس نے 18 سالہ لڑکی اور 55 سالہ شخص کو میاں بیوی بنادیا

لیموں بستر کے پاس رکھنے سے وزن کم بھی ہوتا ہے اور ۔۔ جانیئے رات کو سوتے وقت لیموں بستر میں رکھنے کے کچھ ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں