in

بوبی دیول کی فلم بادل کا وہ معروف گیت جس نے 18 سالہ لڑکی اور 55 سالہ شخص کو میاں بیوی بنادیا

بوبی دیول کی فلم بادل کا وہ معروف گیت جس نے 18 سالہ لڑکی اور 55 سالہ شخص کو میاں بیوی بنادیا

کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے۔ اس 18سالہ لڑکی کی کہانی سن کر آپ کو اس مقولے پر کماحقہ یقین آ جائے گا جسے اپنے باپ سے بھی بڑی عمر کے شخص سے محبت ہو گئی اور دونوں نے بیاہ رچا لیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نوعمر لڑکی کا نام مسکان ہے جسے فاروق احمد نامی 55سالہ شخص کے ساتھ محبت ہو گئی اور

اب دونوں میاں بیوی بن چکے ہیں۔ مسکان اور فاروق نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں موسیقی کی محبت ایک دوسرے کے قریب لائی۔بالخصوص بوبی دیول کی فلم

’بادل‘ کا معروف گیت ’نہ ملو ہم سے زیادہ، کہیں پیار ہو نہ جائے‘ ان دونوں کے درمیان قربتوں کا باعث بنا۔مسکان نے انٹرویو میں اعتراف کیا

کہ وہ پہلے فاروق کی محبت میں گرفتار ہوئی۔واقعہ کچھ یوں ہوا کہ مسکان اپنے گھر میں گیت گنگناتی تھی اور فاروق اپنے گھر میں بیٹھا اس کی آواز سنا کرتا تھا۔ مسکان

کی آواز بہت سریلی تھی چنانچہ اسے تجسس ہوا کہ یہ آواز کس کی ہے۔ اس طرح فاروق کا مسکان کے گھر آنا جانا ہوا۔ وہ اس کے لیے تحائف لیجانے لگا اور دونوں اکٹھے بیٹھ کر گیت گانے لگے۔

چند دن میں ہی مسکان فاروق کو دل دے بیٹھی اور وہ جب بھی اس کے گھر جاتا وہ اسے دیکھ کر گنگناتی کہ ”نہ ملو ہم سے زیادہ،

کہیں پیار ہو نہ جائے‘ ۔ بالآخر وہی ہوا کہ فاروق کو بھی اس سے محبت ہو گئی اور جب دونوں نے شادی کا اعلان کیا تو دونوں کے

رشتہ دار بھونچکا رہ گئے۔ فاروق کا کہنا تھا کہ جب میں نے مسکان سے شادی کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر رہا ہوں

مگر میں نے کسی کی نہ سنی۔ یہ رب کا کمال ہے کہ اس نے ہماری جوڑی بنائی۔ ہم دونوں شادی کے بعد بہت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج سے 30 سال قبل ایشوریہ رائے کی ایک دن کی کمائی کتنی ہوتی تھی اور وہ کیا کرتی تھیں ؟َ دلچسپ انکشاف

نقلی چارجر آپ کے فون کو کیا بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے، جانیں 3 اہم نشانیاں