in

‘‘گولڈن بابا’’ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے محافظوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بابا کون ہے ؟ جانئے

‘‘گولڈن بابا’’ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے محافظوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بابا کون ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا بابا لوگوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی

گولڈن بابا رکھ دیا گیا ہے۔ان کا حقیقی نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گولڈن بابا نے کہاکہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے۔

لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اس وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں

اور بریسلٹ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔گولڈن بابا کے ساتھ اس وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب قندیل بلوچ کیس سے شہرت حاصل کرنے والے مفتی عبدالقوی سے کون واقف نہیں ہے وہ جس جگہ کوئی ایسی دوشیزہ مل جائے سیلفی لینے سے بھی باز نہیں آتے تاہم اب رنگین مزاج مفتی عبدالقوی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے

کہ انہوں نے ایک خفیہ نکاح کر لیا ہے۔ صحافی مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے 40 دن پہلے ایک خاتون سے ان کی رضامندی کے بعد نکاح کر لیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا

کہ ہمار ے دین اسلام نے نکاح کو بہت آسان بنایا ہے ، اس لئے میں نے کسی او ر سے نہیں بلکہ صرف خاتون سے پوچھا ہے۔میں نے خاتون سے پوچھا کہ میں آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، خاتون نے فوراََ حامی بھر دی جس کے بعد ہم نے بغیر کسی کو بتائے نکاح کر لیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اللہ یہ تیرے پُر اسرار بندے: پاکستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں اور لواحقین کیلئے کھانا کون بجھواتا ہے ؟ ایک خصوصی تحریر

پروین شاکر کے اکلوتے بیٹے مراد علی شاہ کو ایک کامیاب انسان بنانے میں بینظیر بھٹو کا انوکھا اور شاندار کردار سامنے آگیا