in

اللہ یہ تیرے پُر اسرار بندے: پاکستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں اور لواحقین کیلئے کھانا کون بجھواتا ہے ؟ ایک خصوصی تحریر

اللہ یہ تیرے پُر اسرار بندے: پاکستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں اور لواحقین کیلئے کھانا کون بجھواتا ہے ؟ ایک خصوصی تحریر

لاہور(خصوصی رپورٹ ) آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا امراض سرطان کا ہسپتال لاھور کے نزدیک رائے ونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے ۔

اس ہسپتال نے کام شروع کر دیا ھے۔ ہسپتال میں دور دراز سے آئے لوگوں کے لئیے قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے صرف صاحب

حیثیت لوگوں سے علاج کے مناسب پیسے لئیے جاتے ہیں۔ یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض آ رھے ہیں جن کا علاج مفت کیا جا رہا ھے۔ شوکت خانم ہسپتال میں

لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتا ھے جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتے ہیں لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیا ہے جہاں پر لاعلاج مریضوں کو

ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتا ہے اور ان کی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتا ہے و خدمت کی جاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کے متعلق آگاہ کریں تاکہ سرطان زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ

کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئیے ایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے۔ پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سے قائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے ۔

ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر امراض سرطان (جوکہ ہسپتال کے انچارج بھی ہیں) نے بتایا کہ کوئی صاحب جن کو وہ بھی نہیں جانتے ہیں روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلا سفر اور نئی گاڑی۔ پانچ دوستوں کے آخری سفر کی دل دکھا دینے والی کہانی

‘‘گولڈن بابا’’ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے محافظوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بابا کون ہے ؟ جانئے