in

سال کی عمر میں بھی جوانوں کی طرح فٹ ہیں ۔۔ عمران خان کی فٹنس کا کیا راز ہے اور یہ کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

سال کی عمر میں بھی جوانوں کی طرح فٹ ہیں ۔۔ عمران خان کی فٹنس کا کیا راز ہے اور یہ کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

عمران خان نیازی پاکستانی سیاست دان، سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور2013ء تا2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور پھر سماجی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔

انہوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ساری دنیا میں ان کے مداح ان کو دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں ۔ والدہ کی کینسر سے وفات کے بعد انہوں نے کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا اورساری دنیا سے اپنے مداحوں اور مخیر حضرات کی مدد سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال

اور ریسرچ سینٹر تعمیر کیا اوراس کے علاوہ نمل کالج بھی بنایا۔ عمران خان کی پیدائش لاہور میں 5 اکتوبر 1952 کو نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹرانگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انہوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی۔

عمران خان کی فٹنس:

اس وقت عمران خان کی عمر تقریباً 70 سال ہے لیکن وہ اب بھی سپر فٹ نظرآتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور خاص کر ہر عمر کی خواتین ان کی دیوانگی کی حد تک پرستار ہیں۔ ان کی اس فٹنس کا راز کیا ہے؟ وہ کیسے اتنے اسمارٹ اور فٹ رہتے ہیں کہ اس عمر میں بھی سارا دن کام بھی کر لیتے ہیں اور فریش بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے لئے ان کے معتمد خاص اور ساتھی فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی فٹنس کے لئے باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں اور آندھی ہو، طوفان ہو، کوئی بھی موقع ہو وہ اپنی ایکسر سائز نہیں چھوڑتے، حتٰی کہ جب انہوں نے نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا اس میں بھی

انہوں نے اپنی ایکسرسائز کا معمول نہیں چھوڑا۔ عمران خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ صرف ان کی والدہ کی وفات والے دن انہوں نے ایکسرسائز نہیں کی تھی۔ ورنہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا کہ وہ اپنی فٹنس کی طرف سے لاپرواہی برتیں۔

اپنی وزارت عظمٰی کے دور میں عوام کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ میں کہنا چاہوں گا اللہ کامیابی اس کو دیتا ہے جو محنت کرتا ہے۔ اللہ نے کہا ہے کہ آپ کا جسم اس کی طرف سے ایک نعمت ہے، اب جتنا آپ اس نعمت کا دھیان رکھیں گے، آپ کو بیماریاں نہیں لگیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے اللہ آپ کو صحت دے گا اور اچھی صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔ جو شخص ورزش نہیں کرے گا اور کھانا صحیح طریقے سے نہیں کھائے گا، اسے مسئلے مسائل ہوں گے۔

عمران خان کی خوراک:

عمران خان کی خوراک کے بارے میں ان کے ساتھی فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ عمران خان آرگینک فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں ، دیسی مرغی، دیسی انڈے، گھر میں لگی ہوئی سبزیاں ۔ ان کے ہاں گائے بھینسیں بھی پلی ہوئی ہیں، بکریاں مرغیاں بھی ہیں۔ جہاں سے دودھ ، گوشت، انڈے سب چیز خالص اور دیسی میسر ہے اور وہ وہی سب کھاتے ہیں۔ مختلف فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے کہ عمراں خان خوش خوراک ہیں، لیکن وہ موٹے نظر نہیں آتے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ ورک آؤٹ کر کے اپنی کیلوریز جلا لیتے ہیں۔ جس سے وہ موٹے نہیں ہوتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ متاثرہ لڑکی کا پہلا تفصیلی بیان، تہلکہ خیز انکشافات

میدان عرفات میں یہ روتی رہی ۔۔ جب اسٹیج اداکارہ نرگس کو طارق جمیل حج پر لے گئے تو وہاں عورتوں نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟