مسلم خواتین کو دیکھا تو میک اپ کا نیا طریقہ نکالا ۔۔ 14 بچوں کو سنبھالنے والی ماں جو اب لاکھوں روپے کما رہی ہیں
ایک عورت بچوں اور گھر کو پالنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے، ایسا ہی کچھ امریکہ میں رہنے والی ماں نے کیا ہے، جس کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔
امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی 44 سالہ ٹیمی امبل 14 بچوں کی ماں ہیں، جبکہ 14 بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ٹیمی لاکھوں کا کاروبار بھی کر رہی ہیں۔
ٹیمی نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم بھی دلوائی اور کاروبار کرنے کا طریقہ بھی سکھایا کیونکہ کاروبار کے سلسلے میں ٹیمی جب کبھی باہر ملک جاتیں یا کسی میٹینگ میں، تو بچوں کو بھی ساتھ لے کر جاتیں۔
ٹیمی کا سب سے بڑی بیٹی 26 سال کی ہے جو کہ یونی ورسٹی میں زیر تعلیم ہے، جبکہ سب سے چھوٹی 4 سال کی ہے۔ ان سب میں ٹیمی نے گھر میں بچوں کو بھی پالا اور کاروبار بھی کیا۔
چھوٹے چھوٹے سے شیشے کے کپ نما جارز میں ایسی چیزیں رکھتی ہیں، جو کہ شاید عام انسان کے لیے غیر معمولی ہوں، لیکن ٹیمی کے لیے یہ لاکھوں روپے کا کاروبار ہے۔ ٹیمی نے افریقہ میں پائے جانے والے اجزاء سے میک اپ تیار کرنے کی ٹھان لی، انہیں یقین تھا کہ یہ کاروبار ان کے لیے سونے کا انڈہ بن سکتا تھا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ٹیمی 15 سال کی عمر میں مسلمان ہو گئی تھیں، اور اپنے سر سے حجاب نہیں اترنے دیتی تھیں۔ مقامی اسلامک سینٹر میں جب وہ جاتیں تو مختلف رنگ و نسل، قومیت کی خواتین وہاں آتی تھیں جو کہ مختلف بناؤ سنھگار کیے ہوئے ہوتی تھیں۔ میں ان خواتین کے میک اپ سے متاثر ہوئی اور ان سے اس کا راز جانا۔
وہیں انہیں shea butter کے بارے میں معلومات ملی جو کہ افریقہ سے کافی سستے داموں باآسانی مل سکتا تھا، shea butter دراصل جلد کو پُر نرم بنانے کے لیے کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح جب وہ مراکش گئیں جہاں کاسمیٹکس سے متعلق کئی اجزاء انہیں ملے، تو اپنے بچوں کو ساتھ لے کر گئیں۔
جبکہ خوشبوؤیں بھی کئی افریقی ممالک سے لائیں، جو کاسمیٹکس میں استعمال کرتی ہیں، ان کے بچے بھی اب والدہ کے نقش قدم پر چلنے کے لیے پُر امید ہیں۔
اس سب میں ٹیمی کے شوہر نے بطور ڈاکٹر کام کیا مگر پھر نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام چھوٹ گیا، ہر ماں کی طرح ٹیمی کو بھی یہی فکر کھائے جا رہی تھی کہ اگر میرے شوہر کو کچھ ہو گیا تو میں بچوں کو کیسے سنبھالوں گی۔ شوہر سے 1500 ڈالرز ادھار لے کر ٹیمی نے کاروبار کا فیصلہ کیا تھا، جو کہ اچھا ثابت ہوا۔