in

بچے اللہ نے واپس لیے، مگر سوشل میڈیا پر لوگ مزاق اڑاتے ۔۔ اکلوتی اولاد کے انتقال پر ان مشہور شخصیات کے تکلیف دہ لمحات

بچے اللہ نے واپس لیے، مگر سوشل میڈیا پر لوگ مزاق اڑاتے ۔۔ اکلوتی اولاد کے انتقال پر ان مشہور شخصیات کے تکلیف دہ لمحات

مشہور شخصیات ٹی وی پر جب دکھائی دیتے ہیں تو کافی خوشحال اور خوشگوار موڈ میں معلوم ہوتے ہیں لیکن ان کی نجی زندگی میں پیش آنے والی تکالیف انہیں دنیا سے لڑنا سکھا دیتی ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کو عام طور پر پاکستان میں مذہبی رہنما اور رمضان اور عید کے چاند کے اعلان سے متعلق یاد کیا جاتا تھا، حتیٰ کہ اب بھی وہ اس حوالے سے مقبول ہیں۔

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مفتی منیب الرحمان کا ایک بیٹا بھی تھا، جن کا نام تھا ضیاء الرحمان۔ لیکن اس وقت مفتی منیب الرحمان کے لیے تکلیف دہ لمحہ تھا جب ان کا اکلوتا بیٹا ضیاء الرحمان 36 سال کی عمر میں کینسر میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گیا۔

بیٹے کا جنازہ بھی خود پڑھایا اور دعا بھی خود کرائی، والد کا صبر دیکھ کر نہ صرف ان کے چاہنے والے جذباتی ہو رہے تھے بلکہ پاکستان بھر میں یہ پیغام بھی دیا کہ ہم سب اللہ کی امانت ہیں، اور اولاد اللہ کی طرف سے تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک شہلا رضا نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، لیکن یہ اتار چڑھاؤ آسان نہیں تھے۔ کیونکہ ایک ماں ہوتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کو کھو دینا، اس پر سونے پر سہاگہ سیاسی گندگی کو بھی برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔

شہلا رضا نے عید کے تیسرے دن اپنے دونوں بچوں کو ایک حادثے میں کھو دیا تھا۔ شہلا رضا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ عید کے تیسرے دن ایک زیر تعمیر سڑک پر سے ہماری گاڑی گزر رہی تھی، اسی وقت ایک گڑھے میں گاڑی گر گئی جس سے میرے بچے مجھ سے بچھڑ گئے۔

اینکر کے سوال پر شہلا کا کہنا تھا کہ دیکھیں ماں ہوں، بچوں کو کھویا ہے آسان بات نہیں ہے۔ مجھے میرے بچے یاد آتے ہیں مگر اُس وقت مجھے بہت بُرا لگتا ہے جب لوگ مجھے سوشل میڈیا پر میرے بچوں کو لے کر مزاق اڑاتے ہیں۔

اس وقت شہلا رضا اپنے شوہر کے ساتھ ز ندگی گزر بسر کر رہی ہیں، جبکہ ہر لمحے اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ اس وقت شہلا رضا اپنے شوہر کے ساتھ ز ندگی گزر بسر کر رہی ہیں، جبکہ ہر لمحے اپنے بچوں کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ شہلا رضا کے شوہر گزشتہ سالوں میں کافی بیمار بھی رہے مگر شہلا نے اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا اور قدم سے قدم ملا کر چلتے رہی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے کے ساتھ بھی ایک ایسا ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں وہ اس دنیا سے چلے گئے تھے، تیز رفتاری کے باعث قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ میں پیش آیا تھا، جس میں وہ انتقال کر گئے تھے۔

اکلوتے بیٹے سے والد بے حد پیار کرتے تھے لیکن بیٹے کے انتقال کے بعد والد افسردہ تو تھے مگر اسے اللہ کی مرضی سمجھ کر قبول کر لیا۔ ساتھ ہی قمر زمان کائرہ کا ماننا ہے کہ اللہ کی جانب سے اولاد دی گئی تھی جو اس نے واپس لے لی۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا شمار ان چند خوش دل اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ ہر لمحے میں مسکرانا نہیں چھوڑتے ہیں، لیکن ان کے 6 ماہ کے بچے کی وفات کا لمحہ جوڑے کے لیے تکلیف دہ تھا۔

اداکار اسد صدیقی نے ایک ویب شو میں اپنے بچے کو کھو دینے سے متعلق واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ زارا اور میں نے چند عرصہ قبل ایک بچہ کھو دیا تھا۔ یہ اسقاط حمل نہیں تھا، زارا نے درحقیقت 5 سے 6 ماہ کے بچے کو جنم دیا تھا جس کا انتقال ہوگیا تھا۔ اسے میں نے خود اپنے ہاتھوں سے دفنایا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ‘اورنگ زیب’ رکھا تھا۔ یہ ایک اچھا وقت تھا جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے ہاں بچہ ہونے والا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے ہم اپنا بچہ کھو بیٹھے۔

اسد صدیقی نے مزید کہا کہ “وہ ہمارے لیے خاص طور پر زارا کے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ وہ بہت سے خرابیوں، ہارمونز کی تبدیلیوں اور بہت سی دوسری چیزوں سے گزری۔

میں کافی افسردہ ہوگیا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، جو کچھ اس نے ہماری قسمت میں لکھا ہے، وہ ہمیں ضرور ملے گا۔ آپ یہ نہیں جانتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اللہ نے ہمارے لیے کچھ بہتر لکھا ہوتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ کی شادی کی انوکھی کہانی!!! سُن کر مداح حیران رہ گئے

سڑک حادثے میں جوان بیٹا انتقال کر گیا تو اس کی ماں غم سے بیمار پڑ گئی ۔۔ اکلوتے بیٹے کے انتقال کے بعد یہ باپ کیا کر رہا ہے جو لوگ اسے اپنا مسیحا ماننے لگے