in

ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی پھر اہلیہ کی موت ہوگئی۔۔۔ ایک شوہر نے کیسے اپنی مرحومہ بیوی کا خواب پورا کیا؟ جانیں

ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی پھر اہلیہ کی موت ہوگئی۔۔۔ ایک شوہر نے کیسے اپنی مرحومہ بیوی کا خواب پورا کیا؟ جانیں

کہتے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں محبت اور عزت کا رشتہ قائم ہو تو زندگی جنت بن کر رہ جاتی ہے، لیکن اگر عزت اور محبت دائمی ہو تو موت کے بعد تک قائم رہتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک جوڑے ”شفقت” اور ان کی مرحومہ اہلیہ ”سنبل” کے ساتھ ہوا۔ شفقت اور سنبل کی محبت کی داستان آج کے معاشرے میں خلوص اور چاہت کے زندہ ہونے کا ثبوت دیتی ہے ۔ یہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے:

سادگی سے صرف 10 سے 15 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کرنے والے جوڑے کی کہانی شفقت اور سنبل نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی لیکن دونوں کو یہ نہیں معلوم تھا کہ ان کا ساتھ محض چند عرصے کے لیے ہوگا۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد 2019 میں سنبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں اور یوں شفقت کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا میں تنہا چھوڑ گئیں۔ لیکن سنبل کا اس دنیا سے اس طرح اچانک چلے جانے کو شفقت نے اپنی کمزوری نہیں بنایا

بلکہانہوں نے اپنی مرحومہ بیوی کہ وہ تمام خواب پورے کرنے کی ٹھان لی جو ان دونوں نے مل کر دیکھے تھے۔ شفقت نے اپنی بیوی سنبل کے خوابوں کو پورا کر نے کے لئے کپڑوں کا ایک برانڈ متعارف کروایا جو ان دونوں کا مشترکہ پلان تھا۔ اس حوالے سے کپڑوں کے برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شفقت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور سنبل کی ملاقات 2017 میں ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی

اور انہوں نے شادی کرلی۔ شفقت کا کہنا تھا کہ ”ہم دونوں کا یہ خواب تھا کہ ملبوسات کا کاروبار شروع کریں گے، سنبل ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں کچھ مختلف متعارف کروائے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”ان کا یہ خواب پورا ہونے سے قبل ہی سنبل دنیا سے چلی گئیں۔ تاہم سنبل کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد شفقت نے محنت کی اور بالاخر ‘سمبو وارڈروب’ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کیا۔

ان کے برانڈ کا نام سمبو ان کی اہلیہ سنبل کے نام سے ماخوذ ہے جس کے معنی ‘خدا کا تحفہ’ ہے” ۔ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”سمبو برانڈ ان دونوں کے خوابوں کی تکمیل ہے

اور اس کے خوبصورت رنگ سنبل کی روح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شفقت بذات خود اپنے برانڈ کے ہر کپڑے کو پورے احتیاط سے منتخب کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا سامنا نہ ہو ۔اپنی اس پوسٹ میں شفقت نے سمبو برانڈ منتخب کرنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا”

۔ شفقت کی محبت اہلیہ کے لیے محض یہیں تک نہیں تھی بلکہ انہوں نے سندھ کے شہر پنو عاقل میں ”درس آگاہی سنبل” کے نام سے ایک مدرسہ بھی قائم کیا ہے جس میں مقامی بچوں کو اسلامی تعلیم دی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹے کی موت کے بعد ساس نے بہوکو پڑھا کردوبارہ شادی کرا دی

”قرآن کی پہلی سورۃ کی آیت نمبر 4بے حد طاقتور ہے ، ایک بار یہ عمل کریں ، انشا اللہ ہر حاجت فوری پوری ہو گی“