in

حکومت اگلے 30دن نہیں دیکھے گی !!! تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

حکومت اگلے 30دن نہیں دیکھے گی !!! تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ موجودہ وفاقی مسلم لیگ ن کی حکومت محض دو ووٹوں کی برتری سے قائم ہے اور یہ ووٹ مسلم لیگ ق کے ہیں

جو طارق بشیر چیمہ اور چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین کے ہیں۔ اس لئے اس حکومت کے گرنے کے کئی چانس موجود ہیں۔

جب کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے

خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے

کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اوررکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سابق گورنر عمران

اسماعیل اور سیما ضیاء کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے 24 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر

عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اکائونٹس چیک کریں گے تو پتہ لگے گا کہ انہوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔انہوں نے کہا

کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا بینظیر کی

حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

”الائچی اور سونف کھانے سے کیا ہوتاہے“